پاکستان کا معاشی بحران

اس وقت ساری دنیا معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ اس سے پاکستان بھی بہت حد تک متاثر ہوا ہے۔ پاکستان کے ارباب اختیار شور مچا رہے ہیں کہ اگر امداد نہ ملی تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اور یہ کہ عوام بھی حکومت کی مدد کرے۔ عوام کو اتنی مشکلات میں ڈال کر ان مشکلات کا حل بھی ان ہی سے مانگنا کون سی عقلمندی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنے لیڈران کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ سوئس بنکوں میں رکھے ہوئے اپنے پیسوں میں سے صرف ٣٠ فیصد اپنے ملک میں لے آئیں۔ ملک کا معاشی بحران چند منٹ میں ختم ہو جائے گا۔ بس آزمانا شرط ہے۔
Zuhaib Khan
About the Author: Zuhaib Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.