پاکستان کے حالات پہ غیر سیاسی خلاصہ

پاکستان شدید خطرے میں ہے۔ حقیقت سے نظریں چراے بیٹھے ہیں۔
وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔

نظام تبدیل کراؤ پاکستان بچاؤ

جس ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہوں وہاں انصاف مانگنا بھی بیوقوفی ہوتی ہے

جس ملک کے حکمران ہی کرپٹ و ظالم ہوں وہاں کوئی بھی کسی قسم کا احتجاج کرنا یا کوئی فریاد کرنا بھی بیوقوفی ہوتی ہے

جس ملک کے دفاعی ادارے بھی خاموش بہٹھے ہوں سمجھ لو بہرونی دشمن طاقتوں نے سارا نظام جکڑا رکھا ہے وہ ملک شدید خطرے میں ہوتا ہے

جس ملک میں تبدیلیوں کی کوئی حکمت عملی نہ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا

جس ملک کی عوام سنی سنائی باتوں کا ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہو ایسی قوم کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی وہ گمراہی کا شکار ہوتی ہے

جس ملک کی قوم کو حقیقت سے نظریں چرا کے اپنے لیڈر کی غلطیاں بھی نظر نہ آتی ہوں ایسی قوم لیڈر کے نظریے پہ نہیں وطن کے نام پہ شخصیت کی محبّت میں گرفتار ہوتی ہے

جس ملک میں جنگل کا قانون چلتا ہو اس ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے نیچے سے لیکر اوپر تک ہر ایک ادارے میں چور کرپٹ غدار ضرور ہوتے ہیں، جس طرح کتے کی دم سیدھی نہیں کی جا سکتی اسی طرح پاکستان کا پورا نظام قانون کے مطابق سیدھا نہیں کیا جا سکتا
دنیا کا کوئی بھی ایسا کام نہیں جو ناممکن ہو ارادے مضبوط ہو تو ہرناممکن کام کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے، کچھ ایسے غلط کام بھی ہوتے ہیں جو صرف غلط طریقوں سے ہی سہی کیئے جاتے ہیں بُرائی کو اچھائی کبھی مٹا نہیں سکتی بُرائی کو مٹانے کیلئے بُرا بننا پڑتا ہے. غور کیجئے گا. شکریہ (ملک انور ضیاء)

 

Malik Anwar Zia
About the Author: Malik Anwar Zia Read More Articles by Malik Anwar Zia: 10 Articles with 5532 views Online Business Advertising, Marketing.
MalikAdvertiser.Blogspot.com
.. View More