سو امراض کا کرشماتی حل

اسپغول

عربی: بزر قطونا، فارسی: اسپغول، سندھی: اسپنگر، انگریزی: Seed Spogul

اسپغول سے تقریباً ہر شخص وا قف ہے۔ بڑی مشہور عام دوا ہے۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے ۔ اس کی ٹہنیا ں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتو ں سے تقریبا ً مشا بہ ہوتے ہیں ۔ اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتاہے۔ یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سر د اور تر ہو تا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے ۔ اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔

اسپغول کے فوائد

گرمی اور پیا س کو تسکین دیتا ہے ۔

گرمی کے بخار اور خون کے جو ش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کر تاہے ۔

سینہ ، زبان ،حلق کے کھر کھراپن اور صفراوی و دمو ی بیماریو ں کے لیے مفید ہے ۔

آنتو ں کے زخمو ں اور مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے ۔اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلا نا مفید ہوتا ہے۔

قبض کشا ہے۔ آنتو ں میں پھسلن پیدا کر تا ہے۔ اس کے لیے رات سو تے وقت ایک گلا س دودھ میں یک تولہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہو تی ہے ۔یہ دائمی قبض میں بھی بے حد مفید ہے۔

سر درد کی صورت میں اسپغول سر کہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہو تاہے ۔ اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر پیا جا ئے تو سر درد کا فائدہ ہو تا ہے ۔

جریا ن میں اسپغول کا چھلکا ہمرا ہ شربت بزوری یا صندل کے، صبح نہا ر منہ پینا فائدہ مند ہے۔

دماغی طاقت بڑھا تا ہے ۔ دما غی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سو تے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دود ھ میں ملا کرپئیں۔ یہ مقوی دما غ نسخہ ہے ۔

نسیا ن کے امرا ض میں اسپغول ایک بڑا چمچہ ہمرا ہ شربت صندل ،صبح نہا ر منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گری بادام ، سونف ایک تولہ اور کوزہ مصری حسب ضرورت ہمرا ہ دودھ استعمال کریں ۔

منہ کے دانو ں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ ایسی صورت میں دہی میں ایک چمچہ بڑا ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد دہی کے ایک یا دو چمچ استعمال کریں ۔

ورمو ں کو تحلیل کرنے کے لیے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کر نا بے حد مفید ہے ۔

پیچش میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہو تا ہے ۔

سوز ا ک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمرا ہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے۔

معدے کی بیماریو ں ، خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے ۔

بالو ں کو نرم اور بڑھانے کے لیے عرق گلا ب میںرگڑ کر با لو ں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹے بعد دھونے سے فائدہ ہو تاہے۔ یہ علا ج موسم گر ما کے لیے ہے ۔

خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں ۔

اسپغول کا جو شاندہ بطور مسکن و ملین مشروب سو زش معدہ اورفم معدہ اور سینے کی جلن میںمفید ہے ۔

(بشکریہ وکیپیڈیا)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr Qamar Siddiqui
About the Author: Dr Qamar Siddiqui Read More Articles by Dr Qamar Siddiqui: 12 Articles with 53162 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.