سورۂ ہُمَزَہْ کے بارے میں بنیادی معلومات

کسی کی عدم موجودگی میں زبان و قلم حرکات و سکنات یا کسی اور طریقہ سے بیان کرنا کہ اگر وہ اسے سن لے تو اس کوملال ہو شریعت کی رو سے غیبت کہلاتا ہے ۔ اگر کوئی ایسا عیب بیان کیا جائے جو اس میں نہ ہو تو یہ تہمت کہلاتا ہے۔
قارئین !یہ اس قدر قابل مذمت عمل ہے کہ اس کی وجہ سے ۔ دعا کا قبول نہ ہونا!اعمال حسنہ کا اعمال نامہ سے کم ہونا!نیکیوں کا قبول نہ ہونا۔!!غیبت کی وجہ سے شدید عذاب!!یہ سب خسارے غیبت کرنے والے کے ہیں ۔اب آپ خود سوچیں یہ فائدے کا سودا ہے یا گھاٹے کا سودا ہے ۔جب کبھی کسی سے غیبت ہو جائے تو فوراً اللہ تعالیٰ سے توبہ کر لی جائے ۔
آئیے :سورۃ ہمزہ کے بارے میں جانتے ہیں جس میں ایسی ہی فعل کی مذمت کی گئی ہے ۔
سورۃ ہمزہ کے بارے میں :
مقامِ نزول: سورۂ ہُمَزَہْ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔
رکوع اور آیات کی تعداد: اس سورت میں 1رکوع اور 9آیتیں ہیں ۔
’’ہُمَزَہْ ‘‘نام رکھنے کی وجہ تسمیہ:
ہُمَزَہْکا معنی ہے لوگوں کے منہ پر عیب نکالنے والا،اور اس سورت کی پہلی آیت میں یہ لفظ موجود ہے اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ ہُمَزَہْ ‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂہُمَزَہْ کے مضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں غیبت کرنے والے اورمنہ پر عیب نکالنے والے کی مذمت بیان کی گئی ہے اور اس سورت میں یہ مضامین بیان ہوئے ہیں
(1) …اس سورت کی ابتدا میں غیبت کرنے والے اور عیب نکالنے والے کے لئے آخرت میں شدید عذاب کی خبر دی گئی ہے۔
(2) …ان لوگوں کی مذمت کی گئی ہے جو دنیا کا مال جمع کرنے کے ایسے حریص ہیں جیسے انہوں نے دنیا میں ہمیشہ رہنا ہے اور یہ بتایاگیا کہ انہیں جہنم کے اس دَرَکہ(یعنی طبقے) میں پھینکا جائے گا جہاں آگ ان کی ہڈیاں پسلیاں توڑ ڈالے گی۔(ماخوذ از صراط الجنان)
قارئین:دیکھا آپ نے اس قدر یہ قاب مذمت عمل ہے ۔ہماری تو روزہ مرہ زندگی میں یہ قبیح عمل سرائیت کرگیاہے ۔جس کی وجہ سے ہم تنہااور رشتوں و مخلص تعلقات سے محروم ہوتے چلے جارہے ہیں ۔آپ ایسی ہی مفید باتوں کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل Dr Zahoor Dansihپر بھی وزٹ کرسکتے ہیں ۔آج اور ابھی سے یہ عہد کرلیجے کے نہ کسی کی غیبت کریں گے اور نہ سنیں گیں ۔اللہ پاک ہمیں کلام مجید سے مستفید ہونے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین


 
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 542370 views i am scholar.serve the humainbeing... View More