ملاقات سابقہ ناظم چکوال طحہ صاحب

طحہ بھائی بیحد مخلص، ملنسار، کم سخن، یاروں کے یار، نیک نیت، شریف النفس، خوب صورت، خوب سیرت، خوب رو، خوش نما، باکردار، خوش مزاج اور دل کو موہ لینے والی شخصیت کے مالک ہیں۔آپکی قابلیت کی، تعریف، خدا خوفی، خوش مزاجی، غریب پروری، خلوص اور نیک نیتی کے بارے میں لکھنے بیٹھوں تو اس جیسی ہزاروں دن درکار ہیں۔

سابقہ ناظم چکوال طحہ صاحب

دوستی کا تعلق بھی عجیب تعلق ہوتا ہے ، اس کی اپنی ہی لذت ہوتی ہے ، سابقہ ناظم چکوال جناب طحہ صاحب سے میرا نہ تو کوئی خونی رشتہ تھا اورنہ ہی کسی قسم کے کاروباری معاملات تھے ، مگر ایک تعلق تھا جو بڑھتا ہی چلا گیا ، ہم جب بھی اکٹھے ہوتے ، کچھ ہی باتوں کے بعد تحریکی بحث چھڑ جاتی اور چند منٹوں کی ملاقات کا خیال گھنٹوں تک چلا جاتا ، افکاروخیالات میں ہم ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر تھے ، مگر ایک نکتہ ہمارے دلوں میں مشترک تھا ، سسٹم کی تبدیلی کا نکتہ ، سچائی کی حکومت کا نکتہ ، جھوٹ کے خاتمے کا نکتہ اور ملک میں اچھے نظام کا نکتہ ، اس نکتے پر ہم دونوں ایک ہی ہوتے تھے ، جس طرح مجھے کئی بار کان میں میرے ہمدرد مشورہ دیتے آئے ہیں کہ کام کرو، مشن کا کام کرو ، مگر دیکھ سن کر ، سنبھل سنبھل کر ، حالات پہ نظر رکھ کر ، دوسرے لفظوں میں بچ بچاکر ، کچھ ایسا ہی میں ذکر طحہ صاحب کے ساتھ بھی کرتا تھا میں طحہ صاحب کا مختصر سا تعارف کرواتا چلو.

آج میں ایک دوست ہونے کے ناطے ایک مخلص دوست کی شان میں کچھ لکھنے کا ارادہ کرو- تو سوچا کیوں نہ دوست کی شان بیان کرنے سے پہلےدوست اور دوستی کی اہمیت واضح کرتا چلو-اچھا اور مخلص دوست حقیقی بھائی سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔

》ایک اچھا دوست ریاضی کے زیرو کے جیسا ہوتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی پر وہ جس کے ساتھ جڑ جائے اس کی قیمت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

ان انمول باتوں کی اہمیت کا اندازہ بھی وہ انسان ہی لگا سکتا ہے جو دوستی کے عظیم رشتہ سے آشنا ہوں-جس اپنے مخلص دوست طحہ بھائی کا آج میں ذکر کرنے جا رہا وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں میرے شہر کے نوجوانوں میں مقبول،لیڈر اور باعزت گھرانے کے چشم وچراغ ہیں کوشش کروں گا انکی شایان شان اپنے ذخیرہ الفاظوں میں سے الفاظ نکالوں اور شگفتگی کے ساتھ انکے نام کی مالا جپوں-طحہ بھائی بیحد مخلص، ملنسار، کم سخن، یاروں کے یار، نیک نیت، شریف النفس، خوب صورت، خوب سیرت، خوب رو، خوش نما، باکردار، خوش مزاج اور دل کو موہ لینے والی شخصیت کے مالک ہیں۔آپکی قابلیت کی، تعریف، خدا خوفی، خوش مزاجی، غریب پروری، خلوص اور نیک نیتی کے بارے میں لکھنے بیٹھوں تو اس جیسی ہزاروں دن درکار ہیں۔

لہذا اپنے قلم کو روکنے کی گستاخی کر رہا ہو، ہماری جب بھی ملاقات ہوتی میں یہ مشورہ ضرور دیتا کہ جذباتیت سے معاشرے میں تبدیلی لانا ممکن نہیں ،ا س کے لئے لمبی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے ، مگر وہ مجھے ایک مسکراہٹ سے ٹال دیتے تھے، مگر خدمت کے جذبے نے اسے وطن عزیز کی خدمت کے ساتھ جوڑدیا تھا ، اس کے جڑنے کے ساتھ ہی نوجوانان بھی ان کی اسی فلاحی مشن کی تحریک سے وابستہ ہونے لگے میرے خیال میں سیاسی جماعتوں کے پروگرامز ایک طرف اور ان کے پروگرام ایک طرف ، دوسری خاص بات یہ تھی کہ طحہ صاحب کی جدوجہد انتہائی پر امن رہی ، کئی سال کی اس جدوجہد میں کوئی ایک ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، جبکہ کارکنان میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا، میری طحہ صاحب سے ہی رفاقت اور دوستی نہ تھی ، بلکہ ہر تحریکی سے میں محبت کرتا ہوں ،کیونکہ معاشرے کی ناؤ کو ڈبونے یا پارلگانے کا سہرہ فلاحی و تحریکی لوگ ہی انجام دے سکتے ہیں ، مادہ پرست کسی بھی جماعت یا تحریک سے وابستہ ہوتا ہے وہ اس تحریک اورجماعت کا بیڑہ غرق کر دیتاہے ، میرے دوست طحہ صاحب سے میری اصل محبت بھی اسی نظریاتی و فلاحی وابستگی کی وجہ سے تھی ، کیونکہ نظریاتی ہی جہاں معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں وہاں وہ اچھائی اور برائی میں تمیز بھی کرسکتے ہیں ، ایک نظریے کو چھوڑ کر اس سے بہتر کو اپنا بھی سکتے ہیں ، ایک نظریے سے وابستہ ہوکر بھی دوسرے نظریے کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، اور جو لوگ غیر نظریاتی ہوتے ہیں، ان کی زندگی اور بھیڑ بکری کی زندگی میں کوئی فرق نہیں ہوتا، ان کا کام کھانا پینااور سوناہوتا ہے ، اورجانوروں کا کام بھی یہی ہے ، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دھیمے مزاج ، کے طحہ صاحب کوئی عالیشان مقرر نہ تھے مگر وہ بہترین منتظم اور اچھا قائد و رہبر تھا ،یہی وجہ تھی کہ یہ جہاں بھی بیٹھتے تھے نوجوانوں کا ایک جتھہ اس کے گرد منڈلاتا رہتاتھا، اپنے گاؤں سے لے کر پورے کراچی تک اپنی تحریکی فیلڈ میں سردار طحہ صاحب ہی تھا ، بہرحال ابھی جب کہ میں یہ سطوررقم کر رہا ہوں ،کہ طحہ صاحب نے گرینڈ کنونشن رکھا ہے عوام کے لیئے اور اس کنوشن میں جاکر ہم نے اس کنونشن کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن ثابت کرنا ہے
 

Syed Haseeb Shah
About the Author: Syed Haseeb Shah Read More Articles by Syed Haseeb Shah: 53 Articles with 32910 views I am Student i-com part2.. View More