شریک حیات

سچا شریک حیات وہی ہے جو آپ کو دنیاوی تحفظ اور خوشیوں کہ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو کروائے اور آپ کے ساتھ کھڑا ہو اور آپکو بھٹکنے سے بچائے

ایک جوڑے کی لو میرج ہوئی اور انکی زندگی ماشاءاللہ خوشیوں سے بھری تھی.
شوھر ایک دن بیوی سے: تم نے آج نماز نہیں پڑھی ؟
بیوی: تھک گئی تھی اس لیے نہیں پڑھی صبح پڑھ لوں گی.
شوھر کو یہ بات بری لگی مگر بیوی کو کچھ نہ کہا خود نماز پڑھی تلاوت کی اور سوگیا.
دوسری دن بیوی کے اٹھنے سے پہلے ہی نماز پڑھ کہ دفتر کلیے نکل گیا.
بیوی اٹھی شوہر کو نہ پاکر بہت پریشانی کہ عالم میں بیوی نے شوہر کو فون کیا پر کال اٹینڈ نہیں ھوئی باربار کال کی پر *نو رسپانس* بیوی کی پریشانی بڑھتی ہی جارہی تھی کچھ گھنٹے بعد کال کی تو شوہر کی آواز اس کے کانوں پڑی کہ تھکا ہوا تھا لیٹ گیا نیند آگئی.
بیوی نے ایک سانس میں نا جانے کتنے سوال کردیے.
کہاں تھے آپ ؟ کتنی کالز کی میں نے جواب نہیں دے سکتے تھے. پتا ہے یہ وقت مجھ پہ کیسے گزرا آپ کو زرا خیال نہیں کم سے کم بتا تو سکتے تھے کیا دو منٹ کی کال کرکہ بتادیتے آپ کی تھکاوٹ بڑھ جاتی آپکو مجھ سے زرا پیار نہیں.
شوہر نے تحمل سے جواب دیا کل آپ نے بھی تو اس پاک ذات کی کال کو نظرانداز کیا.
کیا آپ نے *حی الفلاح* کی آواز سنی تھی وہ خدا کی کال تھی جو آپ نے تھکاوٹ کی وجہ سے نہیں سنی اس وقت بھی 5 منٹ باقی تھے. تھکاوٹ کتنی بڑھ جاتی آپکو نماز پڑھ کہ. کیا آپ کو اپنے اس پروردگار سے اتنا پیار بہی نہیں جس نے آپکو سب کچھ دیا کیا پروردگار کو یہ بات پسند آئی ہوگی ؟
بیوی پر سکتہ طاری ہوگیا اور روتے ہوے بولی مجھے معاف کردیں غلطی ہوگئی میں سمجھ گئی میں سچے دل سے استغفار کرتی ہوں میرے پروردگار مجھے معاف فرما.
*
خداوند ہم سب کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین*
 

NAJAF ALI
About the Author: NAJAF ALI Read More Articles by NAJAF ALI: 22 Articles with 23289 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.