میرا جسم میری مرضی والے

میرا جسم میری مرضی والے کہاں ہیں؟
چند دن قبل ہی "میرا جسم۔میری مرضی" کی بڑی گونج تھی۔ آج کوئی "میرا جسم میری مرضی" والیوں اور والوں سے پوچھ کر بتائے کہ اگر ایک نہ نظر آنے والا " کورونا وائرس " تمہارے جسم میں داخل ہوجائے تو کیا تمہاری مرضی چلے گی؟
آجاو آج! اپنے جسم پر اپنی مرضی چلاو اور سوشل ڈسٹینسنگ کو نہ مانو، قرنطینہ کو نہ مانو، لاک ڈاون کو نہ مانو۔
اب بھی وقت ہے۔ توبہ کرو اور مان لو اللہ کو۔ مان لو کہ تمہارے جسم پر تمہارا نہیں بلکہ تمہارے خالق کی مرضی چلتی ہے اور چلے گی۔
سائنس نے بھی آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسی انسان کا اسکے جسم پر زیادہ سے زیادہ 20 فیصد تک کنٹرول ہے۔ جسم کی 80 فیصد پر اس کی مرضی نہیں چلتی۔ اے انسان! تو تو اپنی سانس تک پر تو اپنی مرضی نہیں چلا سکتا۔ اگر چلا سکتا ہے تو اپنی سانس کو چند منٹ کیلئے روک لے اور جس وقت رب تعالی تیری یہ سانس روک لے گا اس وقت تو فنا ہو جائے۔ جو پانی تو پیتا ہے جو کھانا تو اپنے جسم میں داخل کرتا ہے ۔ ۔ ۔ کیا ان پر تیری مرضی چلتی ہے؟ اگر چلتی ہے تو اس پانی کو یا اس کھانے کو اپنے جسم میں روک لے، نکلنے نہ دے۔ لیکن تو ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ تیرے جسم پر تیری مرضی نہیں چلتی، تیرے رب کی مرضی چلتی ہے۔
کیا تم لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ کوئی موجد جو چیز ایجاد کرتا ہے اس چیز پر موجد کی ہی مرضی چلتی ہے۔ ایجاد کردہ چیز کبھی نہیں کہتی کہ وہ موجد کی مرضی کے مطابق نہیں چلے گی۔ کوئی بلب نہیں کہتا کہ وہ روشنی کے بجائے دھواں چھوڑے گا۔
کاش کہ تم سمجھتے کہ تمہیں ایجاد کرنے والا، تمہارا خالق اللہ وحدہ لاشریک ہے۔ لہذا تمہارے جسم پر اسی رب کی مرضی چلتہ ہے اور چکے گی۔ وہ اپنی مرضی قرآن کریم اور سنت رسول کے ذریعے تمہیں بتا دیا ہے۔ ان دونوں کے مطابق اپنی زندگی کو چلاوگے تو دنیا و آخرت میں فلاح پاوگے۔
چاہے تو مان لو اور فلاح پاو، کامیاب ہو جاو۔
آج غور کر لو
کہ
اللہ تعالی نے ایک نظر نہ آنے والا وائرس تمہیں یہ سمجھانے کیلئے بھیجا ہے کہ تمہارے جسم تمہاری مرضی نہیں بلکہ رب کی مرضی چلتی ہے اور چلے گی۔
تم چاہے اپنی مرضی چلانے کیلئے جو کچھ بھی کرو۔
" تم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہی اللہ کے سوا تمہارا کوئی کارساز ہے اور نہ کوئی مددگار" (31) سورہ شوری
اور وہ جب چاہے جیسے چاہے جس کے ذریعے چاہے تمہیں تمہارے انجام۔تک پہنچا سکتا ہے۔ وہ نہ نظر آنے والا ایک وائرس سے تمہیں عبرت کا نمونہ بنانے اور ساری دنیا کو فنا کرنے پر قادر ہے۔
اللہ اکبر

تحریر: محمد اجمل خا
 

Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 62346 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More