ﷲ نے شکایت سن لی

وہ 17نومبر 2019 کو جب دفتر سے گھر پہنچا تو تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا گھر پر پڑے تھرما میٹر سے چیک کرنے کے بعد پتا چلا کہ اُس کے جسم کا درجہ حرارت 101 سینٹی گریڈ تھا ۔وہ 55 سال کا صحت مند آدمی تھا اور اس حالت کو عام بخار سمجھ کر نظر انداز کر دیا ۔رات کو اُس کی طبعیت میں کوئی خاص فرق نہ تھا اگلے دن صبح وہ چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گیا تو ڈاکٹر نے اُس کے خون کے نمونے لیے اور اُن کو لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا اُس ٹیسٹ کی رپورٹ نے دنیا میں ایک نئے وائرس نول کرونا کی تشحیص کر دی یہ کہانی چین کے صوبے ہوبی سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ اُس شخص کی ہے جو کرونا وائرس covid-19 کا پہلا مریض تھا ۔

عالمی ادارء صحت نے کرونا covid-19 کو وباء قرار دے دیا اس عالمی وباء سے اب تک 1 لاکھ 86 ہزار 724 افراد متائژ ہو چکے ہیں جن میں سے ساٹھ فیصد افراد کا تعلق چین سے ہے ۔

عالمی ادارء صحت کے مطابق چین سمیت دنیا بھر میں ا ب تک ہلاکتوں کی تعداد 7471 اور صحت یاب ہو جانے والے افراد کی تعداد 88,300 ہے بیماری سے بحالی تقریباً 92 فیصد ہے ، بے شک یہ ایک انتہائی سنجیدہ صورتحال ہے اور ہم سب کو اس وباء سے بچاؤ کی دعا بھی کرنی چاہیے لیکن میں آپ سب کی توجہ دنیا میں مسلمانوں پر جنگیں مسلط کرنے اور معصوم مسلمانوں کے نا حق قتل جیسے نہایت سنجیدہ ، حساس اور بربریت سے بھرپور معاملے کی طرف مرکوز کروانا چاہتا ہوں ۔صرف شام میں 23 ستمبر 2014 سے لے کر 30 ستمبر 2019 تک امریکہ کے فضائی حملوں میں 14,022 افراد کی موت ہو ئی شامی ریزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق شام میں کُل معصوم عام شہریوں کی اموات کی تعداد 586,100 ہے۔5.6 ملین سے زیادہ مہاجرین ملک چھوڑ کر چلے گئے اور 6.1 ملین لوگ بے گھر ہو گئے۔

2003 میں امریکہ اور برطانیہ نے اعراق اور صدام حسین پر الزام لگایا کہ وہ دنیا میں تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کر رہے ہیں اسی بے بنیاد الزام کی وجہ سے شروع ہونے والی اعراق امریکہ جنگ میں بھی اعراقی شہریوں کی اموات کی تعداد لگ بگ سات لاکھ پچاس ہزار کے قریب ہے ۔

امریکہ نے افغانستان میں بھی اسامہ بن لادن کو بہانہ بنا کر جنگ مسلط کر دی اور اس جنگ میں بھی تقریباً ایک لاکھ کے قریب معصوم لوگ مارے گئے کشمیر میں بھی تقریباً ایک لا کھ سے زیادہ افراد بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے یہ وہی کشمیر ہے جہاں بھارت نے ایک کڑوڑ تیس لاکھ لوگوں کو آرٹیکل 370 لگا کر محصور کر دیا ہے ۔مجھے یہ بات کہنے میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اﷲ پاک کی طرف سے ایسی وباؤں کی سزا دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہولناک مظالم ڈھانے اور اُن مظالم پر خاموشی کی وجہ سے ہے ۔امریکہ نے نائین الیون جیسے جھوٹے واقع کو بنیاد بنا کر دنیا بھر میں تقریباً اڑھائی کڑوڑ سے زیادہ معصوم مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور میرا اُن لوگوں سے سوال ہے جو سات ہزار لوگوں کی وباء سے موت پر واویلا مچا رہے ہیں وہ اڑھائی کڑوڑ مسلمانوں کے نا حق قتل پر کیوں خاموش ہیں آپ سب ا پنے د ل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ اگر ہم سب خاموش رہیں گے تو اﷲ پاک نے تو اپنا انصاف کرنا ہے ۔ میں نے انٹر نیٹ پر کسی جگہ ایک شامی بچے کی تصویر کے ساتھ پڑھا تھا کہ میں جا کر اﷲ تعالی کو بتاؤں گا ، مجھے لگتا ہے اُس بچے نے اﷲ پاک کو ہماری شکایت لگا دی ہے اور اﷲ پاک نے اُس بچے کی شکایت پر عملدرامد بھی شروع کر دیا ہے
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ali Sultan
About the Author: Ali Sultan Read More Articles by Ali Sultan: 22 Articles with 14570 views I am basically from a village in the vicinity of Jhelum. came to Lahore in 2005 to pursue my career and goals.i am enthusiastic writer, keen observer .. View More