عالم اسلام کے لئے عظیم خطرہ؛ امریکا اور اس کے اتحادی

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکا کو دنیا بھر میں "سپر پاور" کے نام سے جانا جاتا ہے اور دنیا کی ہر کمزور قوت "سپر پاور" کے نام سے ڈرتی ہے۔

گزشتہ چند عشروں سے امریکا نے مسلمانوں کے کئی ممالک پر قبضہ کرنے کی سعی کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک عراق اور افغانستان میں پڑاؤ ڈالا جاچکا ہے۔ امریکا نے مسلمان ممالک کے قدرتی وسائل کو دیکھتے ہوئے ان پر حملے کئے اور ان سے ان کے قدرتی وسائل چھیننے کی کوشش کی۔

عراق اور افغانستان میں امریکی افواج نے مقامی باشندوں کے ساتھ انسانیت سوز رویہ استوار رکھا اور اب تک یہ جاری ہے۔ امریکا نے "دہشت گردی" کے خاتمے کی خاطر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی ڈرون طیاروں سے بمباری کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔ امریکا سمجھتا ہے کہ دنیا بھر میں محض اس کی سنی جائے اور اس کے آگے کوئی اف تک نہ کرے کیونکہ وہ "سپر پاور" ہے۔

دور حاضر میں پوری امت مسلمہ کو امریکا اور اس کے اتحادیوں سے شدید خطرہ ہے۔ امریکا اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر غلبہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور نجانے اب یہ کونسی چال چلنا چاہتا ہے۔ امریکی افواج نے عراق اور افغانستان میں مسلمان خواتین کی بھی بے حرمتی کی اور وہاں بچوں، مردوں اور بزرگوں کو بھی خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ وقت پوری امت کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور مسلمان ممالک کے سربراہان کے لئے بھی آخری موقع ہے متحد ہوکر دشمنان اسلام کے خلاف لڑنے کا ورنہ پتا نہیں کیا ہوجائے۔

امریکی اتحادی بھارت بھی مسلمانوں کی زمین کشمیر پر اپنا غلبہ جمائے ہوئے ہے اور یہاں کے مسلمانوں کے ساتھ بھی شدید زیادتی ہو رہی ہے۔

امریکی اتحادی اسرائیل نے کئی سالوں سے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہاں کے لاکھوں لوگ اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں آکر شہید ہوچکے ہیں اور نجانے اب کتنے مسلمانوں کا خون بہائیں گے یہ لوگ۔۔۔۔۔!

امریکا اور اس کے اتحادی مسلمان ممالک کے درمیان پھوٹ ڈلوانے کے لئے بھی ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔۔۔!

مسلمان ممالک کی سب سے بڑی طاقت پاکستان اس لئے ہے کہ یہ واحد مسلم ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان کی حکومت نااہل ہے اس لئے وہ امریکی عہدیداران کی باتوں میں آکر بہت سے ایسے فیصلے بھی کرچکی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے تحفظ کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر پاکستانی حکومت امریکا اور اس کے اتحادیوں کی باتوں میں آئے بغیر اسلام دوست فیصلے کرے تو یقیناً اس سے مسلمانان عالم کو متحد ہونے میں مدد ملے گی۔

امریکا نے ہمیشہ مسلمان ممالک کو اپنے نشانے پر رکھا ہے اور ہمیشہ سے ان کو تباہ و برباد کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کوشاں رہا ہے۔۔۔

اب مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ وہ متحد ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق ان تمام اسلام دشمن عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37152 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.