حکمت آمیز باتیں اکتیسواں حصہ

یہ تحریر فیس بک کے آفیشل پیج www.facebook.com/ZulfiqarAliBukhari
پر میری کہی گئی باتوں کا مجموعہ ہے، میری سوچ سے سب کو اختلاف کا حق حاصل ہے،میری بات کو گستاخی سمجھنے والے میرے لئے ہدایت کی دعا کر سکتے ہیں یا اپنے لئے مشعل راہ بھی بنا سکتے ہیں

تعلق خراب کرنا ہو یا بات کو بگاڑنا ہو تو سب ہی آگے بڑھ کر تماشہ بنواتے ہیں مگر جب اصلاح کی باری ہو تو سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ بھرم قائم رہے کہ پہلے غلط نہیں تھے۔

کوئی کتنا قابل ہے یہ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں مگر ہم خود کتنے قابل ہیں یہ ہم چھپانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی ہمارے گربیان میں جھانک کر اصلیت معلوم نہ کر لے۔

ہر انسان کو عزت چاہیے مگر کوئی کسی کی عزت کرنے اور عزت قائم رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ہر خواہش پوری ہو جائے یہی سوچ ہمیشہ ہمیں لے دوبتی ہے۔

جب تک رازداری نہ رکھی جائے تب تک رشتے کمزور ہی رہتے ہیں، بہترین تعلقات کے لئے ایک دوسرے کی پردہ داری کے ساتھ خلوص رکھنا رشتے کا حسن ہے۔

کوئی کتنا قابل ہے یہ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں مگر ہم خود کتنے قابل ہیں یہ ہم چھپانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی ہمارے گربیان میں جھانک کر اصلیت معلوم نہ کر لے۔

کوئی کتنا قابل ہے یہ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں مگر ہم خود کتنے قابل ہیں یہ ہم چھپانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی ہمارے گربیان میں جھانک کر اصلیت معلوم نہ کر لے۔

ہر انسان کو عزت چاہیے مگر کوئی کسی کی عزت کرنے اور عزت قائم رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ہر خواہش پوری ہو جائے یہی سوچ ہمیشہ ہمیں لے دوبتی ہے۔

فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے جہاں تک ہو سکے درخت لگائیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو سکے، محض لگانا نہیں ہے بلکہ خیال بھی رکھنا ہے جب تک وہ تناور نہ ہو جائیں۔

کچھ لوگوں کی اولاد نہیں ہوتی وہ اولاد کی دعا کرتے ہیں اور پھر پوری توجہ سے پالتے ہیں جن کی ہوتی ہے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ایسا سلوک بھی کر لیتے ہیں کہ اللہ کی پناہ، یہی دیکھ لیں کہ آج نمبروں کی دوڑ کے لئے والدین بچوں کو خوار کرا کر،دوسرے سے مقابلہ کرا کر کیا تربیت دے رہے ہیں، بچوں کو حوصلہ دیں تاکہ وہ جو بھی کریں دل سے کریں اور کامیابی حاصل کریں کیونکہ ہرفرد انفرادی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے وہ کچھ الگ کرنے کے لئے پیدا ہوا ہے۔

چہرے پر نقاب رکھ کرنقصان دینے والے ہر جگہ موجود ہیں، اچھائی کا پرچار اچھےکرتے ہیں وہ جیسے بھی دکھائی دیں ہو سکتا ہے کہ ہماری نظر کچھ اور دیکھ رہی ہو مگر وہ ہوں کچھ اور، برائی برے سے ہی سرزد ہوتی ہے، اچھے لوگوں کی نیت صاف ہوتی ہے عمل پر اعتراض کرنا غلط ہے کہ رب نیت جاننے والا ہے

ماضی پر مٹی ڈال کر آج کو اچھے سے جیں کل آپ کا گذرے کل سے بہترین گذر جائے گا۔

سب دوسروں پر ڈال دینا کہ وہ تباہی کے ذمے دار ہیں بدترین منفی رویہ ہے۔

زندگی میں کامیابی کے لئے منزل کا تعین آپ کو خود کرنا ہوتا ہے، آپ کے پاس کچھ تو ایسا ہوگا جس کی خواہش ہوگی جب وہ آپ کو معلوم ہو جائے گی تو پھر آپ اس کے لئے سب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور باقی سب باتیں بھول جائیں گے

کسی کو کچھ عطا کرنا برائی نہیں ہے مگر یہ لازمی نہیں ہے کہ آپ سامنے آکر ہی کچھ دو آپ کسی بھی روپ میں چھپ کر سامنے آئے بنا بھی نیکی کر سکتے ہیں تاکہ کوئی شرمسار نہ ہواوراُسے فائدہ بھی ہو جائے۔

تھوڑی تھوڑی اصلاح خودکی ہوتی رہے تو اہم ایک بہترین انسان بن سکتے ہیں۔

دوسروں پر وار کرتے ہوئے ہم یہ نہیں سوچتے ہیں کہ ہم تنہا بھی رہ سکتے ہیں اگر دوسرے سہنے کے بعد ہمیں کہیں کا نہ چھوڑیں تو پھر ایسے وار کے اثرات تا حیات خود سہنے پڑتے ہیں۔

دوسروں کو بے عزت اور رسوا کرنے کے بعد آپ کی عزت کہاں برقرار رہ سکتی ہے، یوں بھی جو دوسروں کو ذلیل کرواتے ہیں وہ اپنوں کو بھی ذلیل کروا لیتے ہیں۔
 

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 479900 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More