سر کے ان حصوں میں درد کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

سر میں درد ہونے کی صورت میں گولی کھا کر اس سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں لیکن کچھ سر درد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نہایت سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں . ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب قریشی کا کہنا ہے کہ سر میں ہونے والے کچھ درد جو تصویر میں بتائے گئے ہیں کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر گولی کھانے کی بجائے دیگر چیزوں کو بھی چیک کریں .

ان کا کہنا ہے کہ سر درد کی چار اقسام ایسی ہیں جو ہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اور ان کا علاج دوائی سے کرنے کی بجائے کچھ قدرتی طریقے اپنائیں.
 

image


سائی نس سر درد
سائی نس ایک ایسا مرض ہوتا ہے جس میں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور ساتھ سر پر دباﺅ پڑتا ہے.اگر انفیکشن کی وجہ سے سائی نس تیز ہوجائے تو ہماری گالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا،آنکھ اور ماتھے میں درد ہوگا اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجائے گا.ایسی صورت میں بہت زیادہ پانی پئیں اور کوشش کریں کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے، پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاﺅں کا استعمال کریں.ادرک ملا گرم سوپ بھی آپ کو بہت سکون دے گا. مالٹا، سبز چائے،لیموں اور امرود کا استعمال کریں.اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انفیکشن کم ہوگی اور آپ کے درد میں کمی آئے گی.

ذہنی تناﺅ سے درد
یہ ایک بہت ہی عام پایا جائے والا درد ہے جس میں سر،گردن اور کنپٹیوں پر دباﺅ کی وجہ سے درد رہتا ہے.اس درد کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ قے بھی ہوجاتی ہے.ذہنی تناﺅ کی وجہ سے سر اور گردن میں درد رہنے لگتی ہے .ایسی صورت میں آپ کو چاہیے ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملائیں اور پی لیں.آپ چاہیں تو منٹ آئل کے چند قطرے ماتھے پر لگالیں،اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا.
 

image


کلسٹر سر درد
یہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے.یہ یکدم ہوتا ہے جس میں آنکھ کے اوپر شدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتا ہے یا ناک بہنے لگتا ہے.ایسی کریم جس میں capsaicin cayenneپایا جاتا ہے کو ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی ریلیف ملے گا.
 

image


میگرین(آدھے سر کا درد)
آدھے سر کے درد کو میگرین کہا جاتا ہے اور یہ 25 سے 55سال کے درمیان کے افراد میں ہوسکتا ہے.یہ عام سر درد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورو مسائل بتائی جاتی ہے.ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتی ہے.اس کے علاوہ جی متلانا،قے آنا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں.اس درد کا شکار ہونے والے کئی افراد کو وٹامن بی 12، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کافی سکون ملتا ہے.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: