شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ؟؟

شوگر کی بیماری پاکستان میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ جسکی دیگر بہت سی وجوہات کے ساتھ ساتھ خوراک کا صحیح استعمال نہ کرنا اور آرام طلبی بھی ہے۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی مصروف زندگی سے روزانہ کم ازکم تیس منٹ واک یا ورزش کے لیے ضرور نکالیں۔ شوگر کے مریض مندرجہ ذیل ، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ بے فکر ہو کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چالیس سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات جنہیں شوگر نہ بھی ہو تو احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو انشاء اﷲ شوگر کی بیماری سے زیادہ عرصہ تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے۔

۱۔کالے بھنے ہوئے چنے۔ ایک پاؤ
۲۔بادام کی گری۔ 100 عدد
۳۔کالی مرچ۔ 50 دانے
۴۔چھوٹی الائچی۔ 50عدد
۵۔ نیم کے سوکھے پتے۔ 100 عدد

تمام چیزوں کو صاف کرکے ایک دو دن دھوپ میں سکھاکر گرائنڈر میں پیس کر ایک جار میں محفوظ کرلیں اور دن میں کسی بھی وقت آدھا چائے کا چمچہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اپنے ڈاکٹر کی تجویز کر دہ ادویات جاری رکھیں۔ انشاء اﷲ بہت فائدہ ہوگا۔ سب لوگوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شکریہ۔اگر ٖضرورت محسوس ہو تو 0316-6017660 پر صرف میسج کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660
About the Author: Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660 Read More Articles by Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660: 93 Articles with 233592 views self motivated, self made persons.. View More