مشہور شخصیات کا رُوپ دھارنے والی چینی لڑکی، ویڈیو

 سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنا ماضی کے مقابلے میں کچھ زیادہ آسان لگتا ہے۔لیکن شہرت میں نامور ہو نے کیلئے فن کا فنکار ہو نا بھی ضروری ہے چاہے دور کوئی بھی ہو۔ لہذا آجکل ایک چینی لڑکی اس میدان میں میک اَپ کے ذریعے اپنے چہرے کو دُنیا کی مختلف نامور شخصیات کے رُوپ میں تبدیل کر سوشل میڈیا پر دُنیا عالم کو حیران کر کے داد پر دا د وصول کر رہی ہے۔اِنسٹاگرام پر اُسکے تازہ ترین 7لاکھ 52ہزار فلورزہیں ۔

میک اَپ سے مشہور شخصیات کا رُوپ دھانے والی اس چینی لڑکی کا نام" ہی یوہونگ ۔ یویا میکا " ہے جو 15 فروری 1990ء کو چین کے شہر چونگ چینگ میں پیدا ہوئی اور اپنی صلاحیت کی پہلی پوسٹ اِنسٹا گرام پر جنوری2014ء میں کی۔پھراگست 2016ء سے

یہ سلسلہ جاری ہو گیا۔ آغا ز میں مشہور شخصیات میں آئن اسٹائن،سکارلٹ جونسن اور ڈیٹا ون ٹیسا کے چہروں کے رُوپ دھارے اور پھر ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے نامور چہرے اس لڑکی کے رُوپ میں سامنے آچکے ہیں ۔

یہ سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی پہلے یقین نہیں کرتا لیکن پھر جب چینی لڑکی کی وہ ویڈیو بھی دیکھتے ہیں جس میں وہ اپنا میک اَپ کا سامان اور بذات ِخود اُسکا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے پر شخصیت کا رُوپ اپناتے ہوئے دکھاتی ہے تو پھر تعریف کیلئے الفاظ نہیں ہو تے ۔
آئیں ویڈیو میں مزید دیکھتے اور جانتے ہیں! 

 
YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve seen many talented makeup artists around the world who use their skills to creatively transform the human face, but Chinese blogger He Yuhong takes makeup artistry to the next level. The master artist uses cosmetics to turn herself into any famous face, and we really mean any face.