برے حاکم اور ناگن ریاست

روح کے بِنا جسم کیا ہے؟
ہاں صِرف خاک

روح اگر نیک ہو تو رحمانیت بن جاتی ہے
روح اگر بد ہو تو شیطانیت بن جاتی ہے

ریاست کے حاکم روح کی مانند ہوتے ہیں جبکہ ریاست جسم کے مانند. حاکم نیک ہو تو ایک رحمانی ریاست تشکیل پاتی ہے اور اگر حاکم بد ہو تو ایک شیطانی ریاست وجود میں آجاتی ہے.

آزادی ریاست سے نہیں برے حکمرانوں کرپٹ سسٹم سے حاصل کی جاتی ہے. بغاوت کرنے والا مٹی سے بغاوت نہیں کرتا اُن بدخواہوں سے نجات چاہتا ہے جن کے سبب ماں جیسی ریاست اُس شیطانی ناگن کا روپ دھار لیتی ہے جو اپنی ہی کوکھ سے جنم دئیے بچوں کو کھانا شروع کردیتی ہے.
 

علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 107273 views کالم نگار/بلاگر.. View More