اسلام علیکم

اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ کافی عرصے بعد یہاں پھر سے آن لائین آئے ہیں ہم ۔۔۔۔ ہماری ویب جب کھولی تو کافی بدلی بدلی سی دیکھی ۔۔۔۔ آپ سب کو پتہ ہی ہوگا کے ہمارا کین انٹرسٹ ناول نگاری میں رہا ہے اور شاید آگے بھی رہے گا ۔۔۔۔ اور شاید آگے جاکر سکرپٹ رائیٹنگ میں شوق تبدیل ہوجائے کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔۔۔۔ اللہ بہتر جانتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اتنا آپ سب کو بتا دیں ہم نہ صرف ہماری ویب بلکے اپنی بہت سی ایکٹیوتیز سے بھی کنارہ کر لیا تھا ۔۔۔۔ ہمارے وہ دوست جو پاکستان سے متعلق ہمیں خبریں پہنچاتے رہے ۔۔۔ یوں سمجھ لی جئے ہماری ساری سورز آف انفارمیشن ادھر سے ہی آتی تھی ۔۔۔۔ ان دونوں دوستوں سے بھی کنارہ کر لیا ۔۔۔۔ جاتے بھی تو یوٹیوب چینل پر ۔۔۔۔ اور وہی ہماری سورز آف انفارمیشن ہوتی تھی پاکستان سے متعلق ۔۔۔۔۔۔ پاناما لیکس کا جب ہوا کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔۔ اسوقت ہمارے دوستوں نے ہمیں خبر دی تھی ۔۔۔۔ پی ایم ایل نون کے اقتداد سے ہٹتے ہی پی ٹی ایم اور دیگر پاکستان مخالف تنظیمیں پاکستان میں مختلف طریقوں سے ہنگامہ آرائی کرنے کا پلان ہے جس پر ہمارے انٹیلیجنز ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ خیر ہمارے دیگر دوستوں نے ہمیں یہ مشورہ دیا کہ آپ بالکل ایسی ایکٹیوٹیز سے اجتناب برتئے جس سے امریکیوں کی نظروں میں مشکوک ٹھرنے کا اندیشہ ہو ۔۔۔۔ ہم نے بھی غور کیا سنجیدگی سے ۔۔۔۔۔ اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جس نے بھی مشورہ دیا بالکل صحیح دیا ۔۔۔۔ ہمارا تعلق تو ویسے بھی صحافت سے دور دور تک نہیں ہے خود کو افسانہ نگاری تک ہی محدود رکھا جائے تو بہتر ہے ۔۔۔۔۔ لیکن ایک بات ضرور کہینگے ۔۔۔۔ یہ جو قلم آپ اور ہم سب نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔۔۔۔ اب اسے سچ کے لئے استعمال کیا جائے یا جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں استعمال کیا جائے ۔۔۔۔ یہ ہم پر منحصر ہے ۔۔۔۔بے شک راہ حق مشکل ہے ۔۔۔۔۔ قلم والوں کے لئے پر خطر ہے ۔۔۔۔ مگر یہ جہاد ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اللہ کو پسند ہے ۔۔۔شکریہ ۔۔۔۔ جذاک اللہ خیر

farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 215074 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More