الپوران ویلفیئر سوسائٹی کو خراجِ تحسین !

پاکستانی قوم ہماری ایک پہچان بن گئی ہے کہ ہم زندہ آدمی کی قدر نہیں کرتے اور مرنے کے بعداس کو بھولتے نہیں۔ ہم ترقی یافتہ اقوام کا حوالہ دیتے ہیں مگر اپنی قوم کی خدمات کو فراموش کر دیتے ہیں ۔ اسلامی جموریہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اﷲ پاک نے ہر نعمت اور ہر ہنر میں جدت مہارت اور کمالاتے دیکھانے والے ہیرے پیدا کئے ہوئے ہیں ۔ افسوس ہماری قیادتیں ہمیں وہ کچھ مہیا نہ کر سکیں جو ہمارا بنیادی حق تھا۔ آپ اکثر و بیشتر سنتے رہتے ہیں فلاں این جی اوز لاکھوں اربوں روپے کا فراڈ کر کے غائب ہو گئی ہے۔ یا ملکی سطح پر منفی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی جس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آج آپ کے سامنے ایک ایسی این جی اوز جس کو ’’ الپوران ویلفیئر سوسائٹی ‘‘ کہتے ہے۔ جیسا کہ موضع پوران تحصیل سرائے عالمگیر کا ایک گاؤں ہے جو اب یونین کونسل بن چکی ہے۔ بنیادی سہولیات کی کمی حکومت کی عدم توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا ہے کہ ہم ترقی یافتہ یورپ امریکہ کی مثالیں دیتے ہیں۔ اگر بغض اور حسد کی عینکیں اتار کر دیکھا جائے تو پھر الپوران ویلفیئر سوسائٹی کی مثال ہمارے سامنے ہے جیساکہ گاؤں میں کوئی ایسا رستہ گلی یا نالی نہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہوتی ہواور صفائی : الپوران ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے ہر روز گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے لیے الپوران ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 14 ملازمین ،2رکشے اور ایک ٹریکٹر ٹرالی رکھے گئے ہیں جو گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر گاؤں سے باہر مناسب جگہ پر پھینکتے ہیں۔

موٹرسائیکل :گاؤں میں سویپرز کو چیک کرنے کیلئے فور مین کو ایک عدد مو ٹر سائیکل خرید کر دی ۔ الپوران ویلفئیر سوسائٹی کے آفسز کی تفصیل؛آفس الپوران ویلفیئر سوسائٹی اور پوسٹ آفس بلڈنگ بمع فرنیچر، تزئین و آرائش اخراجات مبلغ 900000نو لاکھ روپے۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں پانی زندگی ہے اور صاف پانی صحت ہے ۔ اگر صفائی نصف ایمان ہے تو صاف پانی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج ہے یہ سہرا بھی الپوران ویلفیئر سوسائٹی کے سر جاتا ہے۔

پانی: گاؤں میں لوگوں کو صاف ستھرہ پانی مہیا کرنے کیلئے 6 عدد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گئے ان پلانٹس میں سے کچھ پلانٹ ۔فتح پور، چنگس، ورینہ،ڈھوک مسلم،جناح کالونی، منڈی بہاوالدین اور پوران گاوں میں محلہ لہندہ2 عدد ،محلہ پربت 2عدد ،محلہ کوٹ 2عددنصب کئے گئے ۔ 2عددواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ زیرے تعمیر ہیں ایک بھلوال غربی،اور ایک ڈنگہ میں ہیں۔جب سے ڈینگی نے سر اٹھایا ہے تب سے الپوران ویلفیئر سوسائٹی نے ڈینگی کے خلاف کام شروع کیا ہے ڈینگی سے بچاو کے لیے پورے گاؤں میں سیزن میں دو دفعہ سپرے کی جاتی ہے ۔اور گاؤں کے تمام ڈیروں پر بھی سپرےکی جا تی ہیں۔گھریلو سپرے؛ لوگوں کے گھروں میں بھی سپرے کی جاتی ہے۔ انسانی جان بچانے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ۔ایمبولینس؛۔سوسائٹی نے ایک عددگاڑی خریدی جس کی مالیت 8,00,00ہے۔اس گاڑی کو ایمبولینس میں تبدیل کروانے پر 1,35,000روپے خرچ کیے۔جس میں removeableسٹریچر،آکسیجن سلنڈر ۔بلڈ پریشیر مشین۔فرست ایڈ بوکس۔شامل ہیں۔ 24گھنٹے فری ایمبو لینس سروس شروع کر دی ہے۔ جو بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور اس میں مزید کام ہونا باقی ہے ۔الپوران ویلفیئر سوسائٹی نے تعلیم و تدریس پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کیا ہے ۔تعلیم:الپوران ویلفئیر سوسائٹی کے ایجنڈا میں تعلیم ہمیشہ سے سر فہرست رہی ہے جس میں گورمنٹ گرلز اور بوائز سکولز پر خاص توجہ دی ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوران : میں تھری فیز میٹر، بجلی کا میٹر ،نئی لائبریری 18,000روپے، لیباٹری سامان ،فرش،ایک عدد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ،دیواریں، اور دیگر کنسٹرکشن کاکام کروایا گیا ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر لیب کے لیے پردے ،کھڑکیوں کے لیے شیشے اور گراونڈ کو ٹھیک کروایا ۔ٹائیلٹ میں فلش سسٹم لگوائے۔ سکول میں مکمل لکھائی کروائی گئی۔تحصیل کھاریاں کی جانب سے جب پوران بواہز ہائی سکول میں امتحانی سینٹر بنایا جاتا ہے تو اس کے لیے دو سو کرسیاں کرائے پر لا کر دی جاتی ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پوران :۔میں بجلی کاٹرانسفارمر ۔ تھری فیس میٹر۔ نارمل بجلی کا میٹر ۔کمپیوٹر لیب کے لیے پردے، شیشے، گراونڈ اور دیگر کنسٹرکشن کاکام کروایا گیا ۔ سکول میں مکمل لکھائی کروائی گئی 3کمروں کے چھت مرمت کروانیکے علاوہ ایک بہت بڑا ہال بھی بنوایا گیا 50x50جس پر 23,00,000 تئیس لاکھ خرچ ہوئے۔ جس میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ۔ہر دوسرے دن ان سکولوں میں صفائی کرائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پربت والے کارنر پر واچ مین کا کمرہ مکمل طور پر بنایا۔جس پر لاگت 2لاکھ 88ہزارلاگت آئی۔

زکوٰۃـ: ۔الپوران ویلفئیر سوسائٹی ہرسال 12ماہ کے علاوہ دونوں عیدین پر ایک ایک ماہ کی اصافی زکوۃ دی جاتی ہے۔جس کاماہانہ 1,60,000خرچ آتا ہے۔

اہل پوران کے درد کو درد سمجھتے ہوئے بنیادی سہولیات جو وقت حکومت کا کام ہوتا ہے اپنے شہریوں کو مہیا کرنا۔ اﷲ پاک نے وہ کام بھی الپوران ویلفیئر سوسائٹی کے زمرے میں لکھ دیئے ہیں جیسا کہ
ڈاکخانہـ: چونکہ پوران میں کوئی باقاعدہ ڈاکخانہ نہیں تھا اس لیے الپوران ویلفئیر سوسائیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکخانہ کو سرکاری طور پر منظور کروایا اور اس کو برانچ آفس سے سب آفس کا درجہ دلوایا۔اس میں ایک بڑے GPO کی طرح تمام سہولیات موجود ہیں۔ جیسا کہ سیونگ اکاؤنٹ ، یوٹیلٹی بلز کی ادئیگی، ویسٹرن یونین، پنشن کی ادئیگی،اندرون ملک رجسٹری پارسل، بیرون ملک رجسٹری پارسل،نیز اپنی مدد آپ کے تحت ایک پوسٹمین کا بندوبست کیا جو پوران اور اس سے ملحقہ گاؤں میں ڈاک کو ڈور ٹو ڈور تقسیم کرتا ہے ۔ پوسٹ آفس کے ماہانہ اخراجات بمع بلڈنگ رینٹ بمع پوسٹمین تنخواہ تقریباََ 25000 الپوران ویلفیئر سوسائٹی ادا کرتی ہے ۔اپنی چار سالہ کارکردگی میں پوسٹ آفس پوران کو ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ حاصل ہے ۔جو کہ گورنمنٹ آف پاکستان پوسٹل سروسز نے انعام کی صورت میں پوسٹ ماسٹر کو دیا۔قدرتی آفات:سیلاب زدگان کے لیے تقریبا (14,50,000) چودہ لاکھ پچاس ہزار کا سامان بھیجا گیا جس میں کھانے پینے ،کپڑے،جوتے ،کمبل اور رضائیاں شامل تھیں۔اس کے علاوہ واٹر پروف خیمے بھی شامل تھے جن کی مالیت تقریبََا 45,00,000) (پنتالیس لاکھ روپے تھی۔اس میں تقریبا 1000 خاندانوں کے لیے سامان موجود تھا۔فری میڈیکل کیمپ؛الپوران ویلفئیر سوسائٹی نے گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جس میں ،شوگر ٹیسٹ،آنکھوں کا چیک اپ،ہیپا ٹا ئٹس بی ، اور سی کا مکمل علاج اور حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گے-

سلائی کڑائی سینٹر: لڑکیوں کے لیے ایک سلائی کڑائی سینٹر کا آغاز کیا گیا جس میں تقریبا ۱۰۰ لڑکیا ں کام سیکھ چکی ہیں اورمزید 40سیکھ رہی ہیں۔اس سلسلے میں 2 کوالیفائڈ ٹیچرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔سینٹر میں 30 سلائی مشین رکھی گئی ہیں۔ضلعی سطح پر سلائی کڑائی کے منعقدہ مقابلے میں سینٹر کی بچیوں نے پورے ضلع گجرات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔الپوران ویلفئیر سوسائٹی اس سلسلے میں تمام اخرجات برداشت کر رہی ہے۔ کہتے ہیں جس قوم کے میدان آباد ہوتے ہوں اس قوم کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ایسا ہی کچھ الپوران کرکٹ کلب؛۔چیئر مین کی ذاتی کاوشوں سے بھلوال غربی ایک کرکٹ گراونڈ کرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔جس کا حصوصی تعاون چیئرمین الپوران ویلفئیر سوسائٹی کر رہے ہیں۔کرکٹ کا مکمل سامان بھی مہیا کیا گیا ہے۔یہ کرکٹ کلب تحصیل کھاریاں پہلی پو زیشن اورڈسٹرک میں دوسری پوزیشن پر رہا۔گاؤں کے لوگوں کی فراح دلی؛۔لوگو ں کی فراح کا عالم یہ ہے کے ہر آدمی ایک دوسرے سے فلاحی کاموں میں سبقت لینے کی کوشش کرتا ہے۔جس کا ثبوت الپوران ویلفئیر سوسائٹی کی اعلی کارگردگی ہے۔ لوگو ں کے تعاون کا عالم یہ ہے لے سیلاب ہو یا قدرتی آفات آہے ۔اپنے ملک کی عزت کی حاطر الپورا ن ویلفئیر سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر لبیک کہتے ہیں۔ْمذہبی و قومی تہوار؛۔الپوران ویلفئیر سوسائٹی ہر سال 14 اگست 23مارچ،6ستمبر،عید میلاد النبی باقدہ طور پر پروگرام کا اہتمام کرتی ہے۔اہل پوران کی خوشیوں کو نظر بد سے بچانے کے لئے الپوران ویلفیئر سوسائٹی نے سکیورٹی کیمرے ؛ گاؤں کی حفاظت کے لیے گاؤں کے چاروں طرف سکیورٹی کیمرے لگائے گے گاؤں میں لگائے جانے وا لے ٹو ٹل 21کیمرے ہیں جو راستے گاؤں کے اندر داخل ہوتے ہیں ۔

ٹوٹل 21کیمرے ہیں جو راستے گاؤں کے اندر داخل ہوتے ہیں ۔یہ کیمرے وہاں نصب کیے گے۔ان کیمروں پر تین لاکھ پچاس ہزار3,50,000لاگت آئی گلیاں مرمت؛الپوران ویلفئیر سوسائٹی کے زیرنگرانی پوران پل سے لے کر قابلی چوک تک گلی بنائی گئی۔جس پر 10,00000دس لاکھ لاگت آئی۔محلہ پربت تا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تک گلی بنوائی خرچہ مبلغ 900000نو لاکھ روپے۔ذمہ واریہ مارکیٹ چوک والی گلی مرمت کروائی خرچہ تقریباً 45000 روپے وغیرہ ۔ قصہ مختصر اپنی مدد آپ کے تحت الپوران ویلفیئر سوسائٹی ہزاروں لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں صحت ، صفائی ، تعلیم صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی جیسے پراجیکٹ پر خرچ کر چکی ہے اور مزید پوران کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کر رہی ہے۔ دعا ہے اﷲ پاک ہر ایک کی کاوش کو قبول و منظور فرما کر صدقہ جاریہ بنا دے اور ایسے لوگ جو اﷲ کی رضا کے لئے ایسے ادارے بناتے ہیں ایسے اداروں میں وقت روپیہ دیتے ہیں ان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے اور حکومتی سطح پر بھی ایسی این جی اوز کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوونی چاہئے ۔ میرے سمیت ہر وہ بندہ جو حقیقت پسندہے ۔الپوران ویلفیئر سوسائٹی کے کاموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 311682 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.