مزدورں کو بھی تو پتہ چلے!

 آ ج یکم مئی ہے جس کو ــــ"لیبر ڈے" یعنی مزدورں کا دن کے طو ر پر منایا جاتاہے۔ آ ج سوشل میڈیا پر خوب زورو شو ر سے منایا جا رہاہے ہر کوئی شعر ،اقوال اور حدیث شریف پوسٹ کر رہے ہیں تو کچھ تصویری انداز میں اپنی عقیدت پیش کر رہاہے۔ سوچ تو اچھی ہے لیکن سوال یہ ہے اس سے مزدور کو فائدہ کیا ہو رہاہے۔ سرکاری طو ر پر چھٹی ہے۔ لیکن مزدور آج بھی مزدوری کررہا ہے ۔ شا ید اس کو معلوم بھی نہ ہو کہ آج اس کے نام کا دن منا یا جارہا ہے ۔ یہ حقیقت ہے اور سو شل میڈیا پر یہ حقیقت بیان بھی کی جارہی ہے۔ حل کوئی نہیں بتا رہا۔

کہ پھر یہ دن کیسے منا یا جائے؟ تحریر پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ مہربانی فر ما کر کچھ حل تجویز کر دیں ۔ امید کرتاہوں آپ بہت ہی اچھی اچھی تجاویز سے نوازے گے۔ ہاں ایک تجویز اس کم عقل کی بھی سن لیں۔پسند آئے تو عمل ضرورکی درخواست کروں گا۔ تجویز یہ ہے کہ آج کسی مزدور (حجام، موچی ، وغیرہ) کو اس کی اجرت سے کچھ تھوڑا سا زیادہ عطا کر دیں ۔ اگر وہ پوچھے صا حب! زیادہ کیوں؟ تو مسکرا کے بتائے آج آپ کا دن ہے اس لئے۔ کسی کام کرتے مزدور کو چائے یا کولڈ درنک پیش کر دیں ۔ پیغام فقط اتنا ہے کہ آج مزدور کی بھی پتہ چلے کہ آ ج میر ا دن منایا جارہاہے۔۔ دعاؤں کا طالب محمد عمران ظفر مغل
 

MUHAMMAD IMRAN ZAFAR
About the Author: MUHAMMAD IMRAN ZAFAR Read More Articles by MUHAMMAD IMRAN ZAFAR: 29 Articles with 34913 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.