بجلی اورگیس میں سلیب کاعذاب

بجٹ بناتے وقت وزیر خزانہ اس بات پر بڑا زور دیتے ہیں کہ ہم نے غریبوں پرکوئی بوجھ نہیں ڈالا۔ اس بیان میں بڑی معوامیت ہے مگر ساری چالاکی سلیب میں ہوتی ہے ، سلیب کیا ہوتا ہےْ؟ یہ بجلی کے یونٹ خرچ کرنے پر حد کا اندازہ ہے۔ مثال کے طور پر پہلی سلیب 001 – 100 یو نٹ چارجز 5.79روپیہ
دوسری سلیب 101-200 یونٹ چارجز 8.11 روپیہ
تیسری سلیب 201-300 یونٹ چارجز 10.20 روپیہ
چوتھی سلیب -700 301 یونٹ چارجز 15.45روپیہ
پانچویں سلیب 700 یونٹ سے اوپرچارجز 17.33روپیہ

اب اگر آپنے سات سو دس یونٹ خرچ کیئے ہیں تو آپ کو سات سو یونٹ تک 15.45روپیہ سے ادا کرنے ہوں گے اور دس یونٹ کے لیئے 17.33روپیہ ادا کرنے ہوں گے۔ ایک سے تین سو تک جو چارجز ڈالے گئے اسے یہ فلیٹ چارجز کا نام دے کر غریب آدمی کو فلیٹ کر دیتے ہیں-

گیس والے بجلی والوں سے بھی دو ہاتھ اگے ہیں۔ جن کے ریٹ کی پالیسی دگنا اور تین گنا ااضافہ پر منحصر ہے جو تمام یونٹ پر لاگو ہوتی ہے اس کے ریٹ کی نقل جو کمپنی کی ویب سائٹ سےحاصل کی گئ ہے۔

یعنی کوئی پالیسی نہیں ہے جسکی کچھ سمجھ آئے ۔آپ دیکھ سکتے ہیں کے 200 سے 300 پر ریت پر اضافہ 4 فیصد ہے جبکہ 300 سے 400 پر اور اضافہ تقریب 300 فیصد ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 82526 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More