عورت ، تشدد ، جمہوریت اور مذہب

اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگر افسوس کے بات یہ ہے کہ اکثریت میں ہونے کے باوجود خواتےن کو نہ تو اپنے آئینی و قانونی حقوق حاصل ہیں اور نہ ہی انہیں وہ حقوق دیئے جارہے ہیں جو دین اسلام نے انہیں عطا فرمائے ہیں حالانکہ خواتین نے علم و ہنر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑ کر تعلیم ، تحقیق ، صنعت ، تجارت ، معےشت ، دفاع ، تحفظ سمےت ملازمت ، خدمات اور اےجادات سمےت ہر شعبہ میں آگے میں آرہی ہیںمگر اس کے باوجود خواتین اپنے جائز حقوق بالخصوص تحفظ سے محروم اور جنسی ، جسمانی ، نفسیاتی اور روحانی تشدد کا شکار ہیں گوکہ اس ملک میں خواتین کو محفوظ بنانے کیلئے کئی قوانین بنائے گئے اور اقدامات اٹھائے گئے ہیں مگر مساوات سے انکار اور طبقاتی تضاد کے باعث یہ تمام قوانین و اقدامات"نقش بر آب"سے زیادہ ثابت نہیں ہوئے کیونکہ ہم نہ تو خواتین کے حوالے سے فرسودہ روایات کے اسیر اپنے سماج کو بدلنے میں کامیاب ہوئے اور نہ ہی اپنے افراد کو حےوانی جبلت سے بچانے میں سرخرو ہوسکے اور نہ ہی خواتین کو ےورپ کی اندھی تقلید اور بے پردگی و عریانی کے مضمرات سمجھاسکے !یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں ہر سمت تشدد ہی تشددہے ۔ہمارے عمائدین نے اسلام کو ،ایمان کو ، عشق مصطفی کو سب کو امن ،سلامتی ، ایثار اور خلوص و نیت کے بجائے ہیجان ، اضطراب ، تشدد اور قتال سے مشروط کردیا ہے جس کی وجہ سے امن ہی نہیں بلکہ ہمارا سکون بھی غارت ہوگیا ہے اور تشددہماری زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے تو ان حالات اور اس ماحول میںجہاں مذہب کے نام پر ، سیاست کے نام پر ، حکومت کے نام پر ، طاقت کے نام پر ، اپنی حفاظت کے نام پر حتیٰ کہ جمہوریت اور عوام سے محبت کے نام پر بھی تشدد کا درس دیا جاتا ہو وہاں خواتین بھلا کےونکر وکس طرح محفوظ رہ سکتی ہیں اسلئے خواتین کے تحفظ کیلئے پہلے ہمیں اپنے معاشرے کو اسلامی قالب میں ڈھالنے کیلئے پاکستان میں انصاف ،عدل ، مساوات ،شرم ، حیا اور حجاب کا اہتمام کرکے معاشرے کو درس تشدد سے محفوظ بنانا ہوگا اور قوم کو ہر اس فرد سے بچانا ہوگا جو اپنے مفادات و تحفظ کیلئے عوام کو اشتعال دلائے ، جذبات میں لائے اور مذہب ، سیاست ، جمہوریت کسی کے بھی لئے کسی بھی طرح عوام کو تشدد پر اکسائے کیونکہ جب تک ہم تشددکا درس دینے والوں کیخلاف قانون سازی کرکے انہیں کیفر کردارتک پہنچانے کا اہتمام نہیں کریں گے اس وقت تک نہ تو تشدد کا خاتمہ ہوسکے گا اور نہ ہی خواتین سمیت پاکستان کا کوئی بھی شہری امن ، تحفظ و سکون کی فضا میں سانس لے سکے گا !

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130273 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More