جوتا ٢

جوتا کھانے کی چیزہے یا پہننے کی،،،یا پھرکوئی پرانا سا ہتھیار ہے جو زمانے قدیم
سے انسانوں کی بقاء کا کام کررہا ہے،،،!!

ہمارے دوست مرزا صاحب تو کہتا ہیں،،،دنیا کی ذیادہ تر جنگیں جوتوں کی وجہ
سے ہوئی ہیں،،،پہلے زمانے میں جب کسی کی عزت مٹی کرنا ہوتی تھی،توڈوپٹہ
نہیں کھینچا جاتا تھا بلکہ جوتا لےکر لوگ نو دو گیارہ ہوجاتے تھے،،،!
بس اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے ،،،یا یوں کہہ لیں کہ جوتا لینے کی خاطر
فوج کشی کردی جاتی تھی،،،!!

کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوتے میں دال بھی بانٹی جاتی تھی،،،جب دال
میں لمبا پانی ملاکر اسے دریا دلی یہ دال جوتوں میں ہی بانٹی جاتی تھی،،،!!

خیر ہم کوئی تھیسس تو لکھ نہیں رہے کہ کیاسچ کیا جھوٹ کھوجتے پھریں،،!!

مگر ایک دن ہم فوت ہوتے ہوتے بچے،،،قصہ کچھ یوں ہے کہ ہم ہمیشہ کی،،
طرح فارغ تھے،،،سوچاوقت تو برباد کرنا ہی ہے تو ،،،کیوں نہ ہم مرزا صاحب کو،،،،
عذاب بیگم سے بچالیں،،،!!

ہم نے انکی ڈور بیل بجائی،،،ہماری انگلی سیدھا ساکٹ میں ہی گھستی چلی
گئی،،،ہماری زور دار چینخ نکلی جو حکومت کے اعلا ایوانوں تک ضرور پہنچی،،،
ہوگی،کیونکہ اسی وقت اسلام آبادمیں سارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے،،،بعدمیں
پتاچلا کہ وہ کسی خادم کی بریانی کی دعوت اور لوگوں کی گاڑیوں کو جلانے،،،
نکلےہیں۔

کم بخت ویسے بجلی ہوتی نہیں مگر اس وقت پورے ولٹیج کےساتھ موجود تھی
مرزاصاحب ہماری چینخ کے ساتھ ہی برآمد ہوئے،،،اس سے پہلے اس صدی
کا سب سے بڑاعجوبہ وقوع پذیر ہوچکاتھا،،،کیونکہ ہم نے اپنے کانوں سے سنا
تھا،،،!!

مرزا اور مسز مرزا زور زور سے قہقہے لگا رہے تھے،،،مرزاباہر آئے ،،ہم نے کرنٹ کا
قصہ سنایا،،،وہ بولے بیل سوئچ ہم نے خود نکال رکھا ہے،،،بجلی بچانے کے لیے،،،
ہم چیخ سن کر ہی باہرآتے ہیں،،،

ہم نے انکی بچت کی سوچ پر ایک ہزار ایک سے بس دو چار کم لعنت بھیجی،،،!!

مرزا آپکی خوشگوار ازواجی زندگی کا راز کیا ہے؟؟
مرزا جھٹ سے بولا،،،جوتا،،،ہم بولے کیا؟؟؟ ،،،وہ فخریہ انداز میں بولے،،،بس یار،،،
بیگم مجھے جوتا مارتی ہے،،،لگ جائے تووہ ہنستی ہے،،،نشانہ خطا ہوجائے تو
میں ہنستا ہوں،،،!!
بس میں تو اتنا ہی کہوں گا،،،“جوتے جوتے پر لکھا ہے کھانے والے کا نام،،،!!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193679 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.