حضرت ابوبکر کا صدیق لقب آسمانی ہے

حضرت ابو یحییٰ حکیم بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کواللہ کی قسم اُٹھا کر کہتے ہوئے سُنا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب’’صدیق‘‘ آسمان سے اُتارا گیا۔
:: تاريخ الکبير، 1 : 99، رقم : 277
الآحاد والمثانی، 1 : 70، رقم : 6
فتح الباری، 7 : 9
شرح الزرقانی علی مؤطا، 1 : 90
صفة الصفوه 1 : 236
تحفة الأحوذی، 10 : 96
رياض النضره، 1 : 407
مجمع الزوائد 9، 41

حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں حديث بیان کی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جبل احد پر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی تھے، اچانک پہاڑ اُن کے باعث (جوش مسرت سے) جھومنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’اے اُحد! ٹھہر جا، تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔
:: بخاری شریف، 3 : 1344، کتاب المناقب، رقم : 3472(2.) 3 : 1348، رقم : 3483
3. ترمذی شریف، 5 : 624، رقم : 3697
4. ابوداؤدشریف، 4 : 212، رقم : 4651
5. نسائی، 5 : 43، رقم : 8135

حضرت نزال بن سبرہ سے روایت ہے کہ ہم نے (حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) سے عرض کی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں کچھ بیان فرمائیں تو انہوں (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا : ابو بکر رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جن کا لقب اﷲ رب العزت نے حضرت جبرئیل علیہ السلام اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے ’’صِدِّیق‘‘ رکھا۔
:: مستدرک، 3 : 65، رقم : 4406
رياض النضرة، 1 : 406،(2. )2 : 161
تهذيب الاسماء، 2 : 479

حضرت ابو یحیٰی سے روایت ہے انہوں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو قسم اُٹھا کر کہتے ہوئے سُنا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب ’’صدیق‘‘ اﷲ تعالیٰ نے آسمان سے نازل فرمایا
:: مستدرک، 3 : 65۔ رقم : 4405
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1277775 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.