سو لفظی کہانی... تبدیلی

میں آگیا ہوں
اب سب کو ایمانداری سے چلنا ہوگا
ہم سرکاری پروٹوکول کے خلاف ہیں
عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیجائے گی.
سب کو سادگی اپنانا ہوگی
اب ہمیں کچھ کرکے دکھانا ہے
اگر ہم تبدیلی نہ لاسکے تو ہمارا حال بھی شکست خردہ جماعتوں جیسا ہوگا.

ورکروں سے خطاب جاری تھا کہ خطیب کے کان میں کسی نے سرگوشی کی

سر جلدی کریں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں نیب میں آج آپ کی طلبی ہے.

خطیب نے خطاب مختصر کیا اور تبدیلی کے زور دار نعروں کی گونج میں پیشی بھگتنے چلتے بنے.
 

علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 106588 views کالم نگار/بلاگر.. View More