آج نہیں تو کل ...

قوم وطن دشمن کا مقابلہ کیسے کرے ؟ یہ قوم تو اہل اقتدار کیلئے فٹبال کی مانند ہے.ستر برس سے مسلسل "کک" کهانے والی. تبدیلی کے نام پر رچایا ہر الیکشن اور جمہوریت سے منسوب ہر پارلیمنٹ کا نتیجہ "حرامخوری میں اضافہ". نومولود پاکستانی میں انسانیت اور وطنیت عمل تولید سے نہیں آنا تهی. لانے کیلئے عمل تربیت ضروری تها. مگر آج ہمارا پرائمری نصاب تعلیم اس "سبق" سے خالی ہے. ریاستی تخلیق کے اکثر کارکنان رخصت ہو چکے. باقی ماندہ ضعیف و مہمان ہیں. کون بچائے گا پاکستان ؟ یہ جو بنیادی حقوق سے مسلسل محروم ہیں یا وہ جو فوج کو گالی دیکر بهی"سلیوٹ"لیتے ہیں. پاکستان کو اس وقت الیکشن کی نہیں کسی بڑے "ایکشن" کی ضرورت ہے. ایکشن کی سیلیکشن کیلیئے ریاست کے تین چیف یعنی چیف ایگزیکٹو ، چیف جسٹس ، آرمی چیف کو جلد بیٹهک کرنا ہو گی. آج نہیں کل. کرنا ہی پڑے گی-

Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 20980 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More