میٹرک کے امتحانات کا اختتام٬ ہر ماں باپ کو یہ کام لازمی کرنا چاہیے

میٹرک کے امتحانات کے ختم ہوتے ہی ایک اہم کام جو ہر ماں باپ کو کرنا چایئے اپنے بچوں کے لیے ...

بچوں کے لیے میٹرک کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد ان کی زندگی میں ایک اہم فیصلے کا موڑ آتا ہے . یہی فیصلہ ان بچوں کو زندگی میں آگے کیا کرنا ہے کیا بنا ہے بتاتا ہے ..اور یہ فیصلہ ایک بچا خود نہیں کر سکتا ..اس لیے بچا وہی کر رہا ہوتا ہے جو اسے اپنے دوستوں اور عزیز ریشتے داروں میں نظر آرہا ہوتا ہے ..اس لیے بچے ان کے ہی نقشے قدم پر چل رہے ہوتے ہیں ...بچوں نے خود کیا بنا ہے. یہ بات تو وہ آپ کو بتا دیں گے. مگر جو وہ بنا چاہتے ہیں ۔اس راستے پر کیا کیا مشکلات ہیں یا اس راستے کو پار کرنے کے بعد آپ کے بچوں کو کیا ملے گا. یا بات آپ نے انہیں بتانی ہے. سمجھانی ہے ...اس لیے ..اپنی مصروف زندگی سے تھوڑا سا وقت نکالیں اورایک دن بچوں کے پاس بیٹھ کر پوچھ لیں کے کیا بنا ہے ..بچوں کی سوچ کی بھی قدر کیجئے .بچوں سے پوچھ لیں کیا بنا چاہتے ہیں،اور اطمینان سے ان کی بات سنیں ..پھر ان کو ایک محبت بھری تھپکی دے کر یہ سوال کریں۔ کہ بیٹا کیا آپ کو یہ بات معلوم بھی ہے. کہ آپ جو بننا چاہتے ہو. وہ کیسے بنو گۓ . مطلب کونسا راستہ چنوگے . یہ راستہ کہا جاتا ہے ..کیا کیا تیاری کرنی ہوگی ..آپ کی اس بات سے بچے کے دل اور دماغ میں ایک بات ضرور پیدا ہوگی کے ہان یہ بات میں نے سوچی نہیں ..پھر بچے آپ سے سوال کریں گۓ. کیوں کے بچو کو اتنا نہیں معلوم وہ صرف وہی بات کر رہے ہوتے ہیں. جو دیکھ رہے ہوتے ہیں. لہذا پھر آپ جواب دیجئے ..اگر آپ تعلم یافتہ ہیں. یا آپ کو علم ہے ان تمام باتوں کا تو ٹھیک ہے بہت اچھی بات ہے .اگر نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے .. آپ کسی بھی تعلیم یافتہ انسان کی مدد لے سکتے ہیں اس لیے کے یہ فیصلہ بچوں کے لیے ہی نہیں آپ کے لیے بھی اہم ہے. .بچوں سے یہ بات پوچھنے کے بعد ان سے پوچھیں کے ان کی دلچسپی کس میں ہے .اور کیا جس میں دلچسپی ہے اس میں وہ پورا اتر سکتے ہیں ..مطلب جس بھی فیلڈ میں وہ جانا چاہتے ہیں اس کا فیوچر معلوم ہے. یا نہیں .کیا وہ یہ کام کر بھی سکتے ہیں یا نہیں .جو دور سے ان کو بہت اچھا نظر آرہا ہے۔ لیکن حقیقت میں جب تک اس کام کا صحیح سے جائزہ نہیں لیں گے اس کام کے متعلق صحیح معلومات نہیں ہوگی تو صحیح حقیقت کا اندازہ نہیں ہوگا ...پھر آپ بچوں کو یہ بات بتائیں کے .میں بتاتا ہوں کے کس راستے پر جا کر کہا نکلوگۓ ... مثلاً بچوں کو بتائیں کے اگر انجینرنگ لی تو اس میں کیا کیا راستے ہیں کہا کہا اس کی شاخ ہیں .اگر میڈیکل لو گے تو کہا کہا اس کی شاخیں ہیں اور کہا تک جاتا ہے میڈیکل کا راستہ .اور کیا کیا بن سکتے ہو .اور پھر کامرس کے جو راستے ہیں ...اس سے ان بچوں کو بھی ایک سوچ ملے گی کے ہم نے کرنا کیا ہے کہا جانا ہے ..اور کون سی فیلڈ کہا لے جاسکتی ہے ہمیں۔۔۔ اور آپ کو بھی یہ بات کر کے راحت ملے گی اور آپ کی سوچ میں بھی پازیٹیو چینج آے گا .اور آ پ کو اس بات کا پتا بھی ہوگا کے ہمارے بچے نے کرنا کیا ہے پھر آپ اور آپ کے بچے اس حساب سے محنت کریں گۓ ....
یہ مختصر تحریر لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی زندگی میں اس خاص اور اہم موڑ پر آپ کا بھرپور ساتھ .اور ایک دو گھڑی کی گفتگو ۔ اور آپ کا وقت ان بچوں کے لیے کتنا اہم ثابت ہوگا اس بات کا اندازہ آپ کو آنے والے کچھ وقتوں میں ہوجاۓ گا ..کوئی بھی اہم فیصلہ ہو تو مشورہ کرنا چائے سنّت بھی ہے اور ایک انسان جب اپنی سوچ کسی کو بتاتا ہے تو پھر دوسرے کی سوچ بھی ساتھ شامل ہوجاتی ہے اور جب بچے اپنے ہی ماں باپ سے اپنی سوچ کا اظہار کریں گے تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کے ماں باپ کو جو خوشی ہوگی. اور بچوں کو جو راحت ملے گی اپنی بات اپنے ماں باپ یہ اپنے بڑوں سے شیر کر کے ... یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ایک بچے کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کے اس نے آگے زندگی میں کرنا کیا ہے ..اس لیے اس موضوع پر گفتگو لازمی کیجۓ ..شکریہ

Shohaib haneef
About the Author: Shohaib haneef Read More Articles by Shohaib haneef: 17 Articles with 45678 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.