مسلم نسل کشی آخر کب تک

(Maryam Arif, Karachi)

تحریر: موسیٰ غنی،کراچی
شام تا کشمیر مسلمان لہو لہو ہیں مگر بے غیرت، بے حس حکمرانوں کے کانوں میں نہ معصوم بچوں کی چیخیں سنائی دیتی ہیں اور نہ ماؤں، بہوں کے ساتھ ہوتی اسمت دردی۔ افسوس صرف اس بات کا نہیں کہ ہم کچھ کر نہیں سکتے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہم سب کچھ کرسکنے کی سکت رکھتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرنا چاہتے کیوں کشمیر کے معصوم بچے پاکستان کے نام پر مر رہے ہیں ،کیوں شام ،عراق ،فلسطین،برما ،افغانستان اور بوسنیا کے لوگ مر رہے ہیں صرف ایک کلمہ گوہ ہونے کی بنیاد پر کیا یہ ہمارا جرم ہے۔تو شاید اس بات کا جواب میرے پاس ہاں ہے۔

کشمیر سے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے لیے بھارت بڑی چالاکی سے پنڈتوں کو حقوق کے نام پر زمنیں الاٹ کررہا ہے ،کشمیری اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں تو عالمی دنیا مظلوم مجاہدین کو دہشت گرد کا لقب دیا ہے۔دنیا کے تین بڑے دہشت گرد امریکا،بھارت اور اسرائیل ہیں جنھوں نے نہ صرف طاقت کے نشے میں دوسرے ممالک پر حملے کیے بلکہ ان کی زمین بھی ہتھیالی۔۔پھر بھی دنیا کی سب بڑی جمہوریت ہے بھارت ،عالمی سپر پاور ہیاسرائیل اور اس کاہواری امریکا۔

گزشتہ دہائی سے زور پکڑنے والی اسلام مخالف تحریکیں اب کھل کر اسلام دشمنی کر رہیں ہیں لوگوں بھڑکایا جارہا ہے سفارتی ،اخلاقی اور ملکی سطح پر اس کی سرپرستی کی جارہی ہے مگر اسلامی ممالک اپنے بھائیوں کے لیے آواز اٹھانا تو دور کی بات کوئی اس جانب دیکھنے کو بھی تیار نہیں مغرب میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو للکار رہا اور ہمارے حکمران گہری نیند کے مزے لوٹ رہے ہیں ان لوگوں سے تحریک چلانا تو دور کی بات اپنے تہہ آواز اٹھانے کو بھی تیار نہیں ہیں۔مغرب کی چکا چوندمیں رنگتا سعودی عرب آج اس حال کو پہنچ چکاہے کہ سیمینار ہالز کے افتتاح ہورہے ہیں فیشن ویک کا اہتمام کیا جارہا ہے تو دوسری جانب، شام تا کشمیر امت مسلمہ خون میں لت پت ہے اور اسلام کے قلعے کی حیثیت رکھنے والا ملک کسی صورت بولنے کو تیار نہیں ہے۔
دوسروں سے کیا شکوہ جب اپنے ہی ایسے ہوں تو ،دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کے عوام میں غیرت کی ہوا باقی ہے جس کا ثبوت گاہے بگاہے دیتی رہی ہے۔ امریکا سے یاری نبھانے کا وقت گزر چکا ہے گزشتہ 17سال سے امریکی اتحاد کا صلہ صرف خون میں رنگین لاشے ملے ہیں، کشمیر میں بھارتی بربریت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی کشمیریوں کی جدوجہد کو روکنے کے لیے بھارت نے نیا ہتھکنڈا آزمانا شروع کردیا پہلے بھارتی درندہ صفت فوج مجاہدین کو گولیاں مار کر شہید کرتی تھی مگر اب کیمیکل اور پیلٹ گنز کا استعمال عام ہوچکا ہے،کشمیر میں پنڈتوں کو گھر آباد کر کے دینا اور کشمیری مسلمانوں کا اغوا اور ان کی خواتین کے ساتھ زیادتی معمول بن گیا ہے مگر نہ انسانی حقوق کے علمبردار جاگتے ہیں اور نہ نام نہاد این جی اوز کی آواز نکلتی ہے کیونکہ خون تو مسلمان کا ہے۔

اسلامی ممالک نہ اہل شام کے لیے کچھ کر سکے ہیں اور نہ ہی کشمیر کے لیے 55مسلمان ممالک کا اتحاد ہونے کے باوجود دنیا بھر کے مسلمان تنہاء ہیں تو کیا فائدہ ایسے اتحاد کا کیا یہ اتحاد ہم نے شعیہ سنی فسادات کے لیے جنم دیا ہے یا پھر خانہ جنگی بھڑکانے کے لیے۔دولت کے نشے میں مست عرب کے حاکموں نے تو اپنی سرزمین تک دے دی جاؤ ہماری زمین سے اپنے لڑاکا طیارے بھیجو اور میرے بھائیوں کا قتل عام کرو۔
حریت قیادت پاکستان پاکستان کی صدائیں لگا لگا کر خون گرم کرتی ہے اپنے کشمیری بچوں کو پیغام دیتی ہے کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ لاالہ اﷲ کی بنیاد پر ہے اپنے شہدا کے لاشے پاکستان کے جھنڈوں میں دفن کرتے اور بدلے میں ہم ان کو نظر اندار کرتے ہیں میڈیا ہر فرد ان کی آواز بلند کرنے کو اپنی توہین سمجھتا ہے۔سوال صرف اتنا ہے کہ کیا ہم کشمیریوں کا قرض ادا کرسکیں گے یا وہ ایسے ہی آس لگائے بیٹھے رہیں گے اور کشمیر کمیٹی صرف چنے بھونتی رہے گی ،کیا کوئی اٹھے گااس ملک خداداد سے جو ان مظلوموں کو انصاف فراہم کرسکے۔حد تو یہ ہے کہ عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا، بھارت کے قدموں میں بچھنے والے، امریکا جا کر اپنے کپڑے اتارنے والے حکمران جو اپنے ملک کی عزت کا پاس نہ رکھ سکیں وہ تمہارے لئے کر بھی کیاسکتے ہیں۔

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
16 Apr, 2018 Total Views: 31 Print Article Print
NEXT 
About the Author: Maryam Arif

Read More Articles by Maryam Arif: 463 Articles with 112698 views »

Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here >>
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB