کھلا خط

میاں جی کے نام

‏فکر نہ کریں پانامہ میں کچھ نہیں ہے فکر نہ کریں جے آئی ٹی کچھ نہیں کر سکتی فکر نہ کریں کیس ہم جیتیں گے فکر نہ کریں قانون سازی سے نااہلی ختم کر دیں گے فکر نہ کریں میاں صاحب ہی پارٹی صدر رہیں گے فکر نہ کریں سینیٹ انتخابات ہم جیتیں گے فکر نہ کریں چیئرمین سینیٹ ہمارا ہو گا
‏فکر نہ کریں نیب کو کچھ نہیں مِلے گا فکر نہ کریں جیل نہیں بھیج سکتے۔
مگر پانامہ میں اقامہ پر نااہل ہوئے
جے آئی ٹی قوم کے پیسوں پر عیاشی کرتی رہی
کیس ہار گئے قانون سازی کو جوڈیشل مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ختم کر دیا پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی سینیٹ انتخابات میں "ڈاگ ٹریڈنگ" ہوئی ‏سینیٹ کو منڈی بنا کر ایک کَٹھ پُتلی کو چیئرمین سینیٹ بنا دیاگیا نیب عدالت کےجج کی مدتِ ملازمت بڑھا دی گئی بدترین میڈیا ٹرائل جاری ہے مخالفین جھوٹ بول بول کر عوام میں آپ کے خلاف زہر بو رہےہیں۔
اتوار کے دِن تمام اخبارات میں چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کےخلاف گھٹیا بیان "شہ سُرخی" بن گیا‏پارٹی کے الیکٹیبلز کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا عدالت میں بیٹھے ججز آپ کے خلاف فریق بن چُکے وزراء عدالتوں کی خوشامد کر رہے ہیں خادمِ اعلی اور اُن کے فرزند حمزہ شہباز ہمیں اداروں کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں‏ ۔
میاں صاحب!
ہم جانتے ہیں آپ بےگُناہ ہیں ہم جانتے ہیں آپ مُلک کے خیرخواہ ہیں ہم جانتے ہیں آپ نے کرپشن نہیں کی ہم جانتے ہیں آپ کو پاکستان میں سویلین سپریمیسی کی جنگ میں سپہ سالار بننے پر سزا دی جا رہی ہے
ہم جانتے ہیں ہم تمام حقیقت سے واقف ہیں
اور ہمیں آپ کی شکل میں ایک مسیحا نظر آ رہا ہے جو ہمیں اس ستر سالہ غلامی سے نجات دِلائے گا
جو ہمیں ہمارا حق لے کر دے گا جو آنے والے ستر سالوں کو گزشتہ ستر سالوں سے بہتر بنائے گا
جو ووٹ کو عزت دلوائے گا جو عدل بحال کروائےگا‏ جو جمہوریت کو مضبوط کرے گا جو آمریت کو پیروں تلے روند ڈالے گا جو پاکستان کی عوام کو عزت دلوائے گا۔ مگر یہ سب کیسے ہو گا؟ کب ہو گا؟ اب نہیں تو پھر کب؟ آپ نہیں تو پھر اور کون؟
‏میاں صاحب!
آپ نے کہا تھا کہ سازشیں بند نہ ہوئیں تو اسلام آباد میں بیٹھ کر سب کچھ قوم کو بتا دوں گا۔
میاں صاحب!
اس سے پہلے کہ آپ جیل چلے جائیں
اس سے پہلے کہ آپ کو ایک اور سزا سُنا دی جائے
اس سے پہلے کہ پھر سے قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا جائے
اس سے پہلے کہ پانی سر سےاونچا ہو جائے‏۔
میاں صاحب !
خُدارا اب اٹھ کھڑے ہوں لاہور ہو یا اسلام آباد
کہیں بھی بیٹھ کر بتا دیں قوم کو سب کُچھ
سازشی عناصر کو بےنقاب کر دیں مُلک دشمن طاقتوں کا کَچا چَٹھا کھول کر رکھ دیں
‏ان شاء اللّٰہ پاکستان کا ہر باشعور اور مُحِبّ وطن سویلین آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا عدلیہ بحالی لانگ مارچ اور جی ٹی روڈ ریلی کی طرح
آپ کے قدم سے قدم مِلا کر چَلے گا
اور آپ اَللّٰه تعالٰی کی عدالت میں سُرخرو ہو جائیں گے۔
انشاءاللّٰہ

Aamir Sajjad
About the Author: Aamir Sajjad Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.