میں اپنے او پر بات نہیں آنے دیتی

بشکریہ ہماری ویب: شاکرہ نندنی، پُرتگال

رُومانہ نے اقبال کو ملنے کے لیے کہا تو اقبال آج کل پر ٹا لنے لگا۔ کیو نکہ وہ رُومانہ کو چا ہتا تو تھا مگر اس کی عزت پر کو ئی حرف نہ آئے اس لیے ملنے سے گر یزاں تھا۔ وہ عنقر یب اس کے گھر شادی کا پیغام بھجوانا چا ہتا تھا۔ اور وہ یہ بھی جا نتا تھا کہ رُومانہ کے گھر والے بہت سخت طبعیت کے ہیں۔ مگر آج اس کے بہت اصرار پر وہ اس سے ملنے کو نکل پڑا۔

اس کے کالج کے باہر وہ اس کے انتظار میں کھڑا تھا جب رُومانہ باہر نکلی تو وہ اس کی طرف بڑ ھا۔ اس نے سلام ہی کیا کہ رُومانہ نے بھا ئی کو آتے دیکھا تو وہ اقبال کو تھپڑ مار کر بو لی آ ئیندہ میرے پیچھے مت آنا ۔ بھا ئی کے ہا تھو ں اقبال کی در گت بنوا کر گھر پہنچتے ہی اقبال کو سوری کا میسج کیا اور بو لی کہ
"میں اپنے او پر بات نہیں آنے دیتی"-
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 203 Articles with 211590 views I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More