کشمیر پر بھارت کی ھٹ دھرمی

بھارت مسلئہ کشمیر پر مکمل ھٹ دھرمی کا شکار ہے پچھلے کئی دہائیوں سے وادی کشمیر مٰیں خون کی ہولی کھیلنے کے باوجود کشمیریوں کی آذادی کا نعرہ دبانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے بھارت سرکار کی سرکاری غیر سرکاری تقریباً سات لاکھ فوج اس تحریک سے برسرپیکار ہے فوج کا ساتھ دینے کے لئے بھارت کی مکمل میڈیا اور تمام ریاستی ادارے ھم وقت اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہے بھارتی ٹی وی اپنی ٹرانسمیشن کے دوران کوئی لمحہ ضائع کیئے بغیر کشمیری عوام کو دھشتگردوں کے طور پر اپنی جنتا کے سامنے پیش کرتی ہے تا کہ کشمیریوں ہر حال میں ریاستی دھشتگرد قرار دلوایا جائے۔

بھارت روز اول سے کشمیر کے تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے انہیں سفارتی طور پر بین الاقومی قراردادوں میں واسطہ بلواسطہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس کے باوجود بھی کشمیر کاز کو بھارت کا جبراً حصًہ بنانے کا منصوبہ جاری ہے ، حق خوداریت جس کا فیصلہ اقوام متحدہ برملا کرچکی ہے اس فیصلے سے بھارت کی سرکار انحراف کرتی ہے اس فیصلے کے بعد بھارتی افواج نے کشمیریوں پر تاریخ کے گھناو نے مظالم ڈھائے، لیکن نہتے کشمیریوں کے آواز نہ دباسکے، پاکستانی سرکار روز اول سے کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے ذریعے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان نے بھی ہر موقع پر بھارتی دھشتگردی کا نوٹس لیا اور دنیا کو باور کرایا کہ کشمیر ایک متنا زع علاقہ ہے جہاں بھارت انسانیت سوز مظالم کرربی ہے، یہاں ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ بین الاقامی اجارہ داری رکھنے والے ممالک کشمیر کے بارے میں دیگر مسلم ممالک پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یکسر خاموش تماشائی ہے جو اقوام متحدہ کے وجود پر ایک سوال ہے۔

اقوام متحدہ کا کردار خطے میں بہت اہم رول ادا کرسکتا ہے مثلاً بھارت پر مظالم اور جبر کے خلاف دباؤ ڈلاجائے۔
۔ بھارت پر اقتصادی پابندی
۔ معیشت پر دباؤ آذادانہ تجارت پر پابندی
۔ بین الا اقوامی تجارت پر پابندیاں
۔ بھارت سے عسکری روابط کا خاتمہ،

یہ تمام کاوشیں بھارت کو یقیناً دباؤ میں لا سکتی ہے مگر اس ظرز کی کوئی کوشش یا ردعمل بین الا اقوامی طور پر نمودار نہیں ہوا جس کا بنیادی مقصد دوسری طرف سے بھارت سرکار کا ساتھ رہنے کے مترادف ہے، اور نتیجے میں بھارت ریاستی دھشتگردی کو مذید تقویت دے رہا ہے،

موجودہ دنیا کے خدوخال میں سب سے بڑا تنازع خطہ کشمیر ہے جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی نہتے کشمیری کی شہادت ہوتی رہتی ہیں شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے اب کشمیر کا ہر فرد مجاہد بن چکا ہے، برہان مظفر وانی کے شہادت نے کشمیری سر زمین میں جذبہ شہادت کی نئی روح ڈال دی ہے۔

وادی کشمیر انتہائی زرخیز خطہ اور معدنیات سے مالامال ہے ان معدنیات کے حصول کے لئے بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،

پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے بھارت کے پاس واحد راستہ پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنا ہے جیس پر آئے دن وہ ڈیم بناؤ آبی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے،

پاکستانی سرکار کو اس معاملے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اقوام متحدہ کے بوسیدہ نظریات کو ترک کرکے دو قدم آگے فیصلے کرنے ہونگے یعنی کوئی ایسا لائحہ عمل بنانا پڑیگا جس کے بل بوتے آذادی کشمیر کا فوری حل نظر آجائے۔

Muhammad Hussain
About the Author: Muhammad Hussain Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.