ملالہ کیوں آئی ہے۔

دہشتگردی کے جو مہیب سائے ملک عزیز کے چھائے ہوئے تھے یہ اس بات کی غمازی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے موجودہ حالات باعث اطمینان ہے۔

ملالہ یوسفزئی تقریبا آٹھ سال بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان آئی ہے۔ ایسے حالات میں جبکہ ابھی بھی اُس کے لیے کوئی ناخوشگوار حالت بعید از امکان نہیں پاکستان آنا بڑی ہمت کی بات ہے یہ ہمت انہیں وطن کی محبت نے دلائی ہے یا اور کوئی وجہ ہے وہ وقت بتائے گا مگر ارباب قیل و قال اس پرمختلف آرا قائم کررہے ہیں۔ کوئی اسے خوش آئند قرار دے رہا ہے تو کوئی شک و شبہات کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ اور کسی کوتشویش ہورہی ہے۔ مگر ان سب حالات میں خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان کے حالات اچھے سمت میں جارہے ہیں اور ان کا یہاں سے بخیر و عافیت گزر جانا وطن عزیز کے حق میں ایک اچھےاور مثبت تاثر کا باعث بن سکتاہے۔ دہشتگردی کے جو مہیب سائے ملک عزیز پر چھائے ہوئے تھے یہ اس بات کی غمازی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے موجودہ حالات باعث اطمینان ہے۔ حالیہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد اور پھر افواج پاکستان کا اس سال بھی بڑی طاقت و جراءت کے ساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور سی پیک پر بڑی تیزی رفتاری کے ساتھ کام کا جاری ہونا اور ملالہ جیسی بین الاقوامی شہرت رکھنی والی شخصیت جن پر خطرناک قاتلانہ حملہ ہوچکی ہو واپس اپنے ملک آنا، یہ سب ہمارے ملک عزیز کے لیے مثبت تاثر پیدا کرنے میں ممد و معاون ثابت ہونگے۔
 

habib ganchvi
About the Author: habib ganchvi Read More Articles by habib ganchvi: 23 Articles with 21297 views i am a media practitioner. and working in electronic media . i love to write on current affairs and social issues.. .. View More