یومِ پاکستان اور شاندار رعایتی سیل٬ فائدہ اٹھائیے

ہر سال پاکستان میں 23 مارچ کا دن یومِ پاکستان کے طور پر انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے- یہ ایک قومی دن تو ہے لیکن اس روز پاکستان کے معروف شاپنگ مال اور آؤٹ لیٹ پر بڑے پیمانے پر سیل بھی منعقد کی جاتی ہے- کون ہوگا جو رعایتی قیمتوں پر خریداری نہیں کرنا چاہے گا؟ آن لائن پلیٹ فارم سے لے کر ریسٹورنٹس تک ہر جگہ عوام کا بھرپور رش دکھائی دیتا ہے- ہماری قوم ان سیل کے دنوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرتی نظر آتی ہے-
 

image


23 مارچ 1940 کو قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال 23 مارچ کا دن کو منانے کے حوالے سے پاکستان بھر میں مختلف تقرییات کا انعقاد کیا جاتا ہے- 23 مارچ کو قومی سطح پر عام تعطیل ہوتی ہے اور یوں آپ مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی رعایتی سیل پر مکمل نظر رکھ سکتے ہیں- اس بڑے دن کو منفرد انداز میں منائیے اور مختلف اشیاﺀ کی خریداری پر ملنے والی حیرت انگیز رعایت سے ضرور فائدہ اٹھائیے-

ہمیں اس خاص موقع پر مختلف آن لائن برانڈ سے لے کر ٹیکسی سروس تک اور ریسٹورنٹس سے لے کر شاپنگ مال تک پرکشش رعایتی پیشکش کرتے نظر آتے ہیں- اور اسی وجہ سے ہمیں پاکستان میں خریداری کے رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے- جہاں ایک جانب حایہ پاکستانی عوام کی قوتِ خرید میں بےپناہ اضافہ ہے وہی دوسری طرف بہترین سیل کے انعقاد میں کوئی کمی بھی دکھائی نہیں دیتی- رعایتی سیل کے دنوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد دکانوں کا رخ کرتی ہے اور اکثر خواتین کسی آخری لباس کی خریداری پر آپس میں لڑائی تک کرتی نظر آتی ہیں-

آن لائن شاپنگ آج ہماری ضرورت بن چکی ہے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھ کر ہی اپنی پسندیدہ شے نہ صرف خرید سکتے ہیں بلکہ وہ آپ کے دروازے پر مہیا بھی کردی جاتی ہے- شاید ہی کوئی ایسا فرد ہوگا جو مفت لنچ کی پیشکش یا پھر خریداری پر ملنے والی 50 فیصد کی رعایت سے فائد نہیں اٹھانا چاہے گا؟ جیسے ہی ہمیں کسی رعایتی سیل کی خبر ملتی ہے ہم اسی وقت خریداری کے لیے تیار ہوجاتے ہیں- چونکہ مختلف برانڈز کو عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر پزیرائی ملی ہے اسی لیے برانڈز کی جانب سے بھی زیادہ سے زیادہ رعایت کی پیشکش کی جارہی ہے- آن لائن خریداری کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے اور سیل کے دنوں میں اس میں بےپناہ اضافہ بھی ہوجاتا ہے- ہم اس دن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں- آپ جانتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں آپ کہاں دستیاب ہوں گے؟ یقیناً کسی شاپنگ مال میں کوئی ایسی چیز خریدتے ہوئے جس کی فی الوقت ضرورت نہیں ہے لیکن وہ رعایتی قیمت پر دستیاب ہے-
 

image


بہرحال پاکستان کا سیل ڈے آپ کے دروازے پر ہے٬ اور ہمارا ماننا ہے کہ حب الوطنی کا اظہار صرف ایک دن تک محدود نہیں ہے- آپ بھی یومِ پاکستان اپنے خاندان کے ساتھ مل کر جوش و خروش سے منائیے- اپنے قریبی شاپنگ مال پہنچیں اور رعایتی سیل سے فائدہ اٹھائیے-

YOU MAY ALSO LIKE:

March 23rd isn’t all about Pakistan Day anymore; it is the day where malls and all shopping outlets are full of ongoing Pakistan Day Sale. Brands and Organizations look forward to this day to see which Pakistan Day Sale was a hit or a miss. Who doesn’t want to purchase when there are discounts going on? From an online platform to the retailers to the eateries – it’s a mad house out there during the sale season.