پی ایس ایل 3 کا فائنل، کراچی میں خوشیوں کی فضاء

مراسلہ: کائنات سحر (وفاقی اردو یونیورسٹی)
مکرمی !
کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن کچھ عرصے سے ہمارا پیارا شہرتاریکیوں کا شکار یے اورخوشیوں کی تلاش میں ہے۔ ہمارا ملک جو اس وقت نہا یت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اور اس ملک کے لوگوں کے پاس صرف زینب کی سسکتی ہوئی آہیں، لاوارث لاشیں، نجیب اﷲ جیسے مظلوم اور کئی دلخراش واقعات ہیں جنہیں فراموش نہیں کرپا رہے۔ ایسے مشکل اور نازک حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پاکستان سپر لیگ کی کاوش سے نا صرف خوشیوں کی فضاء قائم ہوگی بلکہ دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پیغام بھی جائے گا۔ یہ کھیل نہ صرف ہمارے ملک کے لوگوں کو بھرپور خوشی فراہم کرتا ہے بلکہ یہ کھیل ہمارے ملک میں رہنے والی مختلف رنگ و زبان کے لوگوں کو یکجاں کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیل سے جڑے ہمارے جزبات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست میچ دیکھنے کے لیے قبل از وقت ہی ٹکٹوں کے لیے قطاریں لگ گئیں۔صرف تین گھنٹے کے مختصر وقت میں ہی میچ کے تمام ٹکٹ بک گئے۔ یقینا یہ ایک اچھی کاوش ہے کہ ایک بار پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔ اس میں جہاں کرکٹ انتظامیہ مبارک باد کی حقدار ہے وہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی یقیناپاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ دونوں نے مل کر ہمارے لیے اتنا کچھ کیا اور یوں ہمیں بہت اچھا کھیل دیکھنے کو ملا۔ کراچی میں ہونے والے فائنل پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت دونوں کا بے حد شکریہ۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ فائنل کو خیرو عافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی ہونی چاہئیں۔
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1020114 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.