"باہر والی "

زینب کی شادی کو آج سترہ سال پورے ہونے کو آئے تھے. مگر اکثر وہ یہ بات دہرایا کرتی اللہ کسی کو" باہر والی ' کا دکھ نہ دکھائے.اس کی بیٹیاں اکثر اس سے پوچھتی؛
اماں! یہ باہر والی کون ہوتی ہے ؟
آج اس کی بیٹیاں اس کو زبردستی بٹها کر پوچھنے لگیں.
زینب ہنس کر بولی
بیٹا! باہر والی تمہاری ماں جیسی ہوتی ہے.
بچیاں حیرانی سے بولیں :
"اماں !
زینب ہنس کر بولی :
"بیٹا! تمہارے ابا کا رشتہ جب میرے ماں باپ نے قبول کیا تو وہ اسی بات کے داعی تھے کہ زات پات، برادریاں، قبیلوں کی تقسیم صرف انسانوں کی پہچان کے لیے ہے ان کی تقسیم کے لئے نہیں."
مگر شادی کہ بعد مجھے میرے سسرال نے بتایا کہ میرا تعلق ان کی برادری سے نہیں .اس لئے میں "باہر والی " ہوں. کتنے مزے کی بات ہے کہ آج سترہ سال بعد بھی میں باہر والی ہوں.
کمرے میں خاموشی چھا گئی "باہر والی " کے غم میں.
 

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 263510 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More