استعمال شدہ گاڑی بہترین قیمت پر کیسے فروخت کی جائے؟ ضرور جانیے

کیا آپ اپنی استعمال شدہ گاڑی فروخت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یقیناً آپ کی یہ خواہش بھی ہوگی کہ آپ کی گاڑی اچھی قیمت پر فروخت ہو- لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے؟ جی ہاں بالکل اگر آپ گاڑی فروخت کرتے وقت چند تدابیر اختیار کریں تو نہ صرف آپ کی گاڑی اچھی یا مناسب قیمت پر فروخت ہوگی بلکہ اس کی جلد از جلد فروخت کے امکانات میں بھی اضافہ ہوجائے گا- وہ تدابیر کیا ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 

Make Your Car Looks Its Best
اپنی گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کرنے سے قبل اندرونی اور بیرونی دونوں طرف سے اچھی طرح صاف کریں اور جہاں تک ممکن ہو چمکائیں-اس کام میں آپ کو جتنا وقت لگے صرف کریں- اگر آپ کا گاڑی صاف ستھری ہوگی تو اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں معمولی اضافے کے امکانات لازمی بڑھ جائیں گے-

image


Realistic Price
اپنی استعمال شدہ گاڑی کی فروخت کی قیمت وہ مقرر کریں جو حقیقت سے قریب تر ہو- بلاوجہ کی اضافی قیمت مقرر کرنے سے خریدار کا ملنا بھی مشکل ہوگا اور اس ساتھ ہی وہ دلچسپی بھی کم ظاہر کرے گا- اگر آپ نے اپنی گاڑی میں اضافی سسٹم نصب کر رکھے ہیں تو خریدار کو ان کی تفصیلات سے بھی ضرور آگاہ کریں تاکہ وہ گاڑی کی مقررہ کردہ قیمت کو صحیح انداز میں سمجھ سکے-

image


Where to Advertise
آج جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ باآسانی اپنی گاڑی کی فروخت کا اشتہار مختلف ویب سائٹس یا سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹ کرسکتے ہیں- سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح صرف وہی شخص آپ سے رابطہ کرے گا جو آپ کی گاڑی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہوگا- یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ اپنی گاڑی کی فروخت کا اشتہار کہاں دے رہے ہیں؟ بس گھر کا ایڈریس دینے سے اجتناب کیجیے اور خریدار سے باہر کسی قریبی مقام پر ملاقات کیجیے- یہ آپ کی حفاظت کے لیے ضروری ہے-

image


Documents
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی گاڑی کے تمام کاغذات مکمل ہیں اور اس چیز کو خریدار کو نمایاں طور پر دکھائیں- اس پر واضح کیجیے کہ آپ کی گاڑی کے حوالے سے تمام قانونی کاروائی مکمل ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس بھی باقی نہیں- خریدار ایسی گاڑی خریدنے کو ترجیح دیتا ہے جس میں اسے کسی متعلقہ ادارے کے چکر نہ لگانے پڑیں-

image


Meeting with Potential Buyers
ہم آپ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ کبھی بھی گاڑی کی فروخت کا اشتہار دیتے ہوئے اپنے گھر کا ایڈریس نہ دیجیے- اس کے علاوہ جب خریدار سے ملاقات کرنے جائیں تو اپنے ساتھ کسی دوست کو ضرور لے کر جائیں تاکہ آپ خود کو محفوظ محسوس کرسکیں-

image


Test Drive
حقیقی خریدار ہمیشہ گاڑی کو خریدنے سے قبل اسے چلا کر ضرور چیک کرتا ہے- ایسی صورت میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ خریدار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے- اس کے علاوہ اسے اکیلے اپنی کار ڈرائیو نہ کرنے دیں اور اس کے ساتھ خود بھی بیٹھیں-

image


Negotiate Your Price
اگر خریدار کو ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی سمجھ آجاتی ہے تو وہ ضرور آپ کو پیشکش کرے گا- قیمت کے تعین پر خریدار اور درمیان بات چیت کا عمل آسان نہیں ہوتا- خریدار چاہے گا کہ وہ کم سے کم میں آپ کی گاڑی حاصل کرلے لیکن آپ نے اپنے دماغ میں گاڑی کی جو حتمی مناسب قیمت مقرر کر رکھی ہے اس سے پیچھے نہ ہٹیں- پرکشش قیمت کے لیے کوشش ضرور کریں لیکن اپنی مقرر کردہ حد سے نیچے نہ جائیں- آحر پر خریدار پر واضح کردیں کہ آپ کی طرف سے یہ حتمی قیمت ہے٬ اب اگر خریدار اس قیمت پر دلچسپی رکھتا ہوگا تو وہ آپ سے ڈیل فائنل کرلے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Want to sell your old car? Here are a few tips that can help you sell your car whether it is wrecked or no longer running in order, you can still sell it. With the help of Internet you can use online buying and selling websites or use social media to sell your used car.