ملتان سلطان پی ایس ایل کا مقبول ترین برانڈ

کرکٹ بلاشبہ پاکستان کا سب سے پسندیدہ ترین کھیل مانا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ کرکٹ میچ کا براہ راست نشر ہونا ہجوم کو ٹی وی اسکرین کے سامنے کھینچ لاتا ہے- گزشتہ دو سالوں سے کامیابی کے جھنڈے بلند کرتی پی ایس ایل ٹی 20 لیگ بلاشبہ عوام کی امید پر پورا اتری ہے- قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی اور کانٹے کے مقابلوں کا انعقاد پی ایس ایل ٹی 20 کو بیشتر عوامی حلقوں میں مقبول بنا رہا ہے-

محنت اور حیرت انگیز کارکردگی کے بل بوتے پر HBL PSL 2018 کے پہلے حصے میں اپنی پہچان بنانے والی نئی ٹیم ملتان سلطان کو کرکٹ کے حلقوں میں بےحد پذیرائی ملی ہے- دھماکے دار پرفارمنس کے ساتھ HBL PSL کی اس فرنچائز نے اپنے پرستاروں کو حیران کر دیا ہے-

قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج٬ نئے قابل کھلاڑی اور ان کا لیگ کرکٹ میں تجربہ ملتان سلطان کو باقی ٹیموں سے ممتاز بنا رہا ہے-
 

image


آغاز شاندار ہو تو امیدیں وابستہ ہو ہی جاتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطان نے HBL PSL T20 2018 کا آغاز جیت سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی ٹیمیں ان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوتی گئیں- اپنی محنت اور بےمثال پرفارمنس کی بدولت ملتان سلطان پی ایس ایل کی چار بڑی ٹیموں میں شامل ہوگئی اور اس کے چرچے ہر جگہ ہونے لگے-

ملتان سلطان پی ایس ایل ٹی 20 کی نئی ٹیم ہونے کے باوجود باقی پانچ ٹیموں کو کڑی ٹکر دے رہی ہے اور ہر میدان میں بہترین پرفارمنس کے جھنڈے گاڑتی چلی آرہی ہے-

اس جدید دور میں٬ سوشل میڈیا پر بےشمار فالورز کا ہونا مقبولیت اور کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے- ملتان سلطان نے کھیل کے میدان کے علاوہ سوشل میڈیا میں بھی سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے پرستاروں کی سب سے پسندیدہ ٹیم بن گئی ہے-

ملتان سلطان اس وقت سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے- یہ سب ان کی زبردست کارکردگی اور بہترین مارکیٹنگ کی بدولت ممکن ہو پایا ہے- بہت کم عرصے میں یہ ٹیم HBL PSL کا سب سے مقبول برانڈ ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے-

ان تصاویر پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطان کو “Share of Voice” کی کیٹیگری میں سرفہرست ہے٬ جبکہ لاہور قلندر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے٬ تیسری جگہ پچھلے سال کی فاتح پشاور زلمی کے نصیب میں آئی ہے٬ جبکہ مشہور میڈیا ہاؤس کی ٹیم کراچی کنگز چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی ہے-
 

image


ٹوئٹر پر مقبولیت کی بات کریں تو اس نئی ٹیم نے سوشل میڈیا ٹرینڈ میں سب پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کئی ٹوئٹر ٹرینڈز کے زیرِ بحث رہی ہے-

بلاشبہ ملتان سلطان نے HBL PSL کا شاندار آغاز کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین نے اس ٹیم سے بےشمار امیدیں وابستہ کی ہیں- دیکھنا یہ ہے کہ آگے آنے والے مقابلوں میں ملتان سلطان اپنی کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھ پاتی ہے یا نہیں-

دلچسپ مقابلوں کے لیے دیکھتے رہیں HBL PSL!

ذرائع:
Facebook.com
Mention.com

YOU MAY ALSO LIKE:

Nothing can excite Pakistanis more than a live cricket match! PSL T20 2018 has lived up to the expectations perfectly and has raised the bar of entertainment, and passion of league cricket in the country. The first half of the 3rd edition of HBL PSL has received an overwhelming response due to the incredible performance of the newest and biggest franchise, Multan Sultans.