بڑا ڈاکٹر

پچھلے ایک گھنٹے سے عمران دواخانے کی قطار میں اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا
سنا ہے ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ میں بہت شفا ہے ؟ عمران نے ساتھ بیٹھے صاحب سے پوچھ گچھ کی
جی بالکل ان کی دوا سے فوری آرام آجاتا ہے
اﷲ کا شکر ! یہاں بھی کوئی بڑا ڈاکٹر آیا
ڈاکٹر کی تعریف سن کر عمران کو کچھ اطمینان ہوا
قطار دواخانے کے بیرونی دروازے کی حدود پار کر چکی تھی
اﷲ اﷲ کر کے عمران کا نمبر آہی گیا
ڈاکٹر کو دیکھتے ہی عمران کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی
شبیر ! تم تو سرکاری اہسپتال میں کمپونڈر ہونا؟؟؟
 

Saba Naz
About the Author: Saba Naz Read More Articles by Saba Naz: 13 Articles with 13387 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.