چند جانور حیرت انگیز طویل ترین عمر کے مالک

دنیا میں جانوروں کی 8.7 ملین سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں اور جانور کی ہر قسم اپنی زندگی کی ایک خاص مدت کی مالک ہوتی ہے- جانور قدرتی حالات کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں اور بہت کم ہی اپنی زیادہ سے زیادہ ممکنہ عمر تک پہنچ پاتے ہیں کیونکہ ان کی بہت زیادہ اموات واقع ہونے کی وجہ بیماریاں٬ شکاری اور خراب موسمی حالات ہوتے ہیں- تاہم ہم یہاں آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے چند جانوروں کی زیادہ سے زیادہ طویل عمر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں-
 

Macaws
مکاؤ لمبی دم اور خوبصورت رنگوں کے حامل طوطے ہوتے ہیں- دنیا میں مکاؤ کی 19 اقسام پائی جاتی ہیں- تاہم بدقسمتی سے یہ اقسام معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں- بڑی جسامت کے مالک مکاؤ طوطوں کی لمبائی 20 انج سے لے کر 42 انچ تک ہوتی ہے اور اس میں ان طوطوں کی دم کی لمبائی بھی شامل ہے- اس خوبصورت طوطے کی اوسط عمر 60 سے 80 سال ہوتی ہے-

image


African elephants
افریقہ میں ہاتھیوں کی ایک خاص قسم پائی جاتی ہے جو اپنے بڑے بڑے کانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے- یہ ہاتھی طویل عمر پانے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں- افریقی ہاتھیوں کی اوسط عمر 70 سال ہوتی ہے-

image


Galapagos Giant Tortoise
یہ دیوقامت کچھوے دنیا کے سب سے بڑے کچھوے ہیں- یہ کچھوے بھی ایک طویل عمر پاتے ہیں اور اس مخصوص قسم سے تعلق رکھنے والے کسی کچھوے کی اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ عمر 152 سال ہے- ان کچھوؤں کی اوسط عمر 100 سال سے زائد ہوتی ہے-

image


Eels
سمندوں میں Eels نامی اس مچھلی کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے بیشتر شکاری ہوتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ اسے ایک خطرناک مچھلی بھی قرار دیا جاتا ہے- ان مچھلیوں کی اوسط عمر 150 سال ہوتی ہے -اور یہ مچھلیاں اپنی پوری عمر کے دوران تقریباً 4 ملین انڈے دیتی ہیں-

image


Tuataras
اس رینگنے والے جانور کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے- اس جانور کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے جب اس کی لمبائی 80 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ جانور 1.3 کلو گرام تک وزن رکھتا ہے- اس جانور کی اوسط عمر 150 سال ہے-

image


Koi
یہ پرکشش مچھلی مختلف حالتوں میں پائی جاتی ہے- یہ مچھلی جاپانی قوم کے درمیان زیادہ مقبول ہے- اس مچھلی کی شہرت کی وجہ اس کے مختلف رنگ اور ڈیزائن ہیں- آغاز میں یہ مچھلی صرف وسطی یورپ اور ایشیا کے سمندروں میں دریافت کی گئی تھی- اس مچھلی کی اوسط عمر 200 سال سے زائد ہوتی ہے-

image


Bowhead Whale
اس خاص وہیل کی لمبائی 14 سے 18 میٹر ہوتی ہے جبکہ اس کا وزن 75 سے 100 ٹن تک ہوتا ہے- یہ وہیل مچھلی عمودی آرکٹک اور ذیلی آرکٹک کے پانیوں میں پائی جاتی ہے- یہ مچھلی کسی بھی مخلوق کے مقابلے میں سب سے بڑا منہ رکھتی ہے- اس وہیل کی مچھلی کی اوسط عمر 200 سال سے زائد ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are more than 8.7 million species found on our planet and each species has its own life span i.e. the average duration for which a particular species lives. This lifespan differs for each species.