کینیڈا٬ حیران کن حقائق جو آپ نہیں جانتے

کینیڈا کا نام سنتے ہی آپ کے ذہن میں سب سے پہلے کس بات کا خیال آتا ہے؟ جھیلوں کا٬ سرد ترین ملک کا یا پھر کم آبادی والے ملک کا؟ یقیناً ایسا کوئی خیال نہیں آتا ہوگا- لیکن آج ہم اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے کینیڈا کے حوالے سے آپ کی سوچ ضرور بدل دیں گے- جی ہاں ہمارا یہ آرٹیکل کینیڈا سے متعلق ایسے حیران حقائق پر مبنی ہے جس سے بیشتر دنیا ناواقف ہے-
 

image
کینیڈا میں خواندگی کی شرح دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے- کینیڈا کے نصف سے زائد بالغ افراد کالج ڈگری رکھتے ہیں-
 
image
کینیڈا کی تاریخ کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 63 ڈگری سینٹی گریڈ ہے- یہ ناقابلِ یقین درجہ حرارت 1947 میں کینیڈا کے گاؤں Snag میں ریکارڈ کیا گیا-
 
image
کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا کی سب سے زیادہ جھیلیں پائی جاتی ہیں-
 
image
کینیڈا کے صوبے Manitoba کے قصبے Churchill کے رہائشی کبھی بھی اپنے گھر اور گاڑیوں کو تالا نہیں لگاتے کیونکہ یہ عمل انہیں بھوکے قطبی ریچھوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے-
 
image
لفظ کینیڈا ایک Iroquoian لفظ “Kanata” سے حاصل کیا گیا ہے جس کے معنی گاؤں کے ہیں-
 
image
کینیڈا اور امریکہ کی سرحد دنیا کی دو ممالک کے درمیان قائم سب سے طویل سرحد ہے- اس کا سرکاری نام بین الاقوامی سرحد رکھا گیا ہے-
 
image
سوویت یونین اور امریکہ کے بعد کینیڈا تیسرا ایسا ملک ہے جو خلا میں پہنچا-
 
image
دلچسپ بات یہ ہے کہ کینیڈا کے پورے ملک کی آبادی ٹوکیو شہر سے بھی کم ہے- کینیڈا کی آبادی 35.6 ملین ہے جبکہ جاپان کے شہر ٹوکیو کی آبادی 37 ملین افراد پر مشتمل ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ امریکہ میں غیر قانونی ویزے پر رہنے والے سب سے زیادہ باشندے کینیڈا کے ہی ہیں- تقریبا 93 ہزار کینیڈین باشندے ایسے ہیں جو کہ جنوبی سرحد کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ان کے ویزوں کی مدتِ معیاد ختم ہوچکی ہے-
 
image
باسکٹ بال کا کھیل تخلیق کرنے والے James Naismith کا تعلق بھی کینیڈا سے ہی تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

What do you think of when you think of Canada? Deserts? Beaches? Palm trees? Vineyards? Probably not, but today we’re going to change your view of the Great White North. It’s not all tundra and polar bears (all though it does have plenty of those!). These are some surprising facts about Canada you probably didn’t know!