عوامی باتھ روم٬ چند مقامات ہرگز نہ چھوئیں ورنہ---

عوامی مقامات جیسے کہ ریسٹورنٹس٬ پارک٬ شاپنگ سینٹرز اور میوزیم وغیرہ پر باتھ رومز یا ٹوائلٹس کی موجودگی ایک عام سی بات ہے کیونکہ یہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے- لیکن بدقسمتی سے یہ عوامی باتھ روم ایسے لاتعداد جراثیموں کا گھر بھی ہوتے ہیں جو انسان کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کرسکتے ہیں- تاہم اگر انسان ان باتھ روموں کا استعمال کرتے ہوئے محتاط انداز کا مظاہرہ کرے تو وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے- جی ہاں ہم آپ کو ان باتھ روموں کے چند ایسے جراثیموں سے آلودہ مقامات کے بارے میں بتائیں گے جن کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ آپ کسی خطرناک بیماری کا شکار نہ بن سکیں-
 

FAUCET HANDLE
عوامی مقامات پر موجود ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد جب آپ ہاتھ دھونے کے لیے نل کا استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ نل متعدد افراد کے زیرِ استعمال رہنے کی وجہ سے خود لاتعداد جراثیموں سے آلودہ ہوتا ہے- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے آپ ہاتھ دھونے کے بعد نل واپس بند کرتے ہیں تو ان جراثیموں کی وجہ سے آپ کے ہاتھ پہلے سے زیادہ گندے ہوجاتے ہیں- کوشش کیجیے کہ نل کو بند کرنے کے لیے paper towels یا کہنیوں کا استعمال کیجیے تاکہ ہاتھ محفوظ رہ سکیں-

image


HAND DRYERS
آپ کو عوامی مقامات پر موجود باتھ روم میں نصب ہاتھ خشک کرنے والی مشینوں کا استعمال کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے- ایک برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ مشینیں لاتعداد جراثیموں اور وائرس سے بھری ہوئی ہوتی ہیں- اپنے ہاتھ خشک کرنے کے لیے paper towels کا استعمال کیجیے اس سے آپ کے ہاتھ نہ صرف بہت جلد خشک ہوں گے بلکہ جراثیم بھی غائب ہوجائیں گے-

image


FLUSH HANDLE
آپ کو یہ بات شاید مضحکہ خیز لگے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اکثر لوگ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد فلش ہینڈل کا استعمال پیروں کی مدد سے کرتے ہیں جس کا مقصد ہاتھوں کو جراثیموں سے محفوظ بنانا ہوتا ہے- تاہم جوتوں کے نیچے موجود ہزاروں جراثیم اس ہینڈل پر براجمان ہوجاتے ہیں- یہ ہینڈل ہی وہ پہلی چیز ہے جسے لوگ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد ہاتھ لگاتے ہیں-

image


SOAP DISPENSER
عوامی مقامات پر واقع باتھ روم میں موجود SOAP DISPENSER سے صابن حاصل کرنے کے بعد ضرور اچھی طرح رگڑ کر دھوئیے- باتھ روم استعمال کرنے کے بعد ہر شخص اس SOAP DISPENSERکے بٹن کو دبا کر ہی صابن حاصل کرتا ہے جس سے وہ جراثیموں کا گھر بن جاتا ہے اور یہی جراثیم پھر آپ کے ہاتھ پر منتقل ہوجاتے ہیں-

image


THE WALLS
عوامی مقامات پر موجود باتھ روموں کی دیواروں کو چھونے سے بھی گریز کیجیے- اکثر اوقات ایسے مقامات کی دیواروں کی صفائی کا صحیح انداز میں خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے ان پر مسلسل جراثیموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے- آپ کا ہاتھ دیوار پر لگتے ہی جراثیم آپ کے جسم پر منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں-

image


THE STALL DOOR HANDLE
باتھ روم کے دروازے کا ہینڈل بھی ان ابتدائی چیزوں میں سے ایک ہے جنہیں انسان باتھ روم استعمال کرنے کے فوراً بعد چھوتا ہے- یہ ہینڈل مسلسل گندے ہاتھوں کے زیرِ استعمال رہتے ہیں جس کی وجہ سے جراثیموں کا اڈہ بن جاتے ہیں- تاہم ان ہینڈل سے بچنا بھی تقریباً ناممکن ہے اس لیے کوشش کیجیے کہ ہینڈل کو استعمال کرنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں-

image


THE DOOR
ہینڈل کی مانند باتھ روموں کے دروازے بھی انتہائی گندے اور مہلک جراثیموں کی لپیٹ میں ہوتے ہیں جس کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا- اس لیے کوشش کیجیے کہ دروازوں کو ہاتھ نہ لگائیے اور اگر ضرورت پڑے بھی تو پاؤں کا استعمال کیجیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Let’s face it, no matter how good the upkeep, public restrooms are never a pleasant place to be. But we must make do with what we’re given, because almost nothing is as painful as holding in our business when we’ve got to go. So, we’ve got to suck it up and use the nearest public restroom. No big deal, right?