حیران کن ورلڈ ریکارڈز جو کبھی دیکھے نہ سنے

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے ہیں اور ان ریکارڈز کے بارے میں اکثر ہم سنتے بھی رہتے ہیں- بالخصوص اس وقت جب یہ قائم کیے جاتے ہیں تو کئی روز تک خبروں کی زینت بنے ہیں-تاہم یہاں چند ایسے عالمی ریکارڈ کا ذکر کیا جارہا ہے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں جبکہ یہ ورلڈ ریکارڈ بھی انتہائی حیران کن ہیں-
 

Most Big Macs Consumed
Donald Gorske کو میکڈونلڈز کے بڑے سائز کے برگرز Big Mac کا شیدائی سمجھا جاتا ہے اور یہ اس برگر کو کھانے کے حوالے سے ایک ورلڈ ریکارڈ کے بھی مالک ہیں- ڈونلڈ بڑی تعداد میں یہ مخصوص برگر خریدتے ہیں اور ہر ہفتے 14 برگر کھاتے ہیں- 24 اگست 2016 کو ان کے کھائے ہوئے برگروں کی تعداد 28788 ہوچکی تھی-

image


Fastest Five Metres on Front Paws by a Dog
‘Konjo’ نامی کتے کو بھی ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے- اس کتے نے یہ ورلڈ ریکارڈ صرف اپنے اگلے پنجوں کی مدد سے 2.39 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں 5 میٹر تک دوڑ کر قائم کیا-

image


Largest Disco Ball
7 ستمبر 2014 کو برطانیہ کے قصبے Bestival کو دنیا کی سب سے بڑی ڈسکو بال رکھنے کا اعزاز حاصل ہوا- اس ڈسکو بال کا قطر 10.33 میٹر تھا-

image


Longest Tongue
دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ Nick Stoeberl کے پاس ہے- ان کی زبان کی لمبائی 10.1 سینٹی میٹر ہے اور انہیں یہ ریکارڈ 27 نومبر 2012 کو حاصل ہوا-

image


Largest Hairy Family
Ramos Gomez فیملی ایک ایسی طبی حالت میں مبتلا ہے جو بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے- اس میں انسان کے جسم کے ہر حصے پر بال ہوتے ہیں- اور یہی حالت اس فیملی کی ہے کہ ان جسم کا 98 فیصد حصہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے-

image


Nissan Patrol Car Climbs to the Top
نسان پیٹرول کار کو ریت کے ٹیلے کے سب سے زیادہ بلند ترین مقام تک پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے- یہ گاڑی 49 ڈگری زاویے پر قائم ریت کے ٹیلے کی 100 میٹر کی بلندی تک صرف 4.9 سیکنڈ میں جاپہنچی-

image


Largest Pillow Fight
امریکی ریاست Minnesota میں تکیوں کی سب سے بڑی لڑائی ہوئی- اس انوکھی لڑائی یا کھیل میں 6,261 افراد نے حصہ لیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

I don’t know about you, but the Guinness Book of World Records continues to fascinate (and sometimes disturb) me with its share of bizarre and obscure world records. Of course, everyone knows about the Guinness World Records holders of the longest finger nails, longest hair, or most tattoos, but what about the many, many other records no one knows about? Here are the some mind blowing Guinness World Records you never heard of.