میلان فیشن شو میں سر ہاتھوں میں لیے ماڈل

میلان فیشن ویک کے ایک انتہائی عجیب شو میں گوچی کی کیٹ واک کے دوران ماڈلز اپنے ہی ہاتھوں میں اپنے سر اٹھائے نظر آئے۔

یہ مصنوعی سر ہو بہو ماڈلز کی شکل سے مماثلت رکھتے تھے، وہی سر کے بال اور وہی تاثرات جو کیٹ واک کرنے والے ماڈل کے چہروں پر تھے۔
 

image
ہاتھوں میں سر: یہ عجیب و غریب کیٹ واک میلان فیشن شو میں نظر آئی


یہ نرالا پن یہیں ختم نہیں ہوا۔ گوچی کے کریئٹیو ڈائریکٹر نے ماڈلز کو کیٹ واک پر چھوٹے ڈریگن، سانپ اور ایک کے ماتھے پر تیسری آنکھ لگا کر بھی بھیجا۔

وہاں ریمپ کو ایک آپریشن تھیئٹر کی طرح بنایا گیا تھا اور میز اور سرجیکل لائٹیں بھی لگائی گئی تھیں۔
 

image
 ایک خاتون ماڈل اپنے ہو بہو اپنی ہی شکل جیسا چہرہ ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے
 
image
 خاتون ماڈل کا ایک اور کلوز اپ


کریئٹیو ڈائریکٹر الیگزینڈرو مشیل نے کہا کہ سروں سے شناخت ڈھونڈنے کی کوشش کو ظاہر کرنے اور ’اپنے سر اور سوچ کا خیال رکھنے‘ کی کوشش کی گئی ہے۔
 

image
 ایک ماڈل مصنوئی تیسری آنکھ لگائے ہوئے
 
image
رنگین کپڑوں میں ملبوس ایک ماڈل ایک میڈیکل بیڈ کے قریب سے گزر رہی ہے


مشیل نے کہا کہ شو کو سٹیج کرنا ایک بہت تھکا دینے والا عمل تھا۔

انھوں نے کہا کہ وہ دکھانا چاہتے تھے کہ ان کے کام میں افراتفری اور تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ایک ربط اور ’سائنسی وضاحت‘ بھی ہے۔
 

image
 میڈیکل بیڈز کے قریب سے گزرتی ہوئی ماڈلز


سامنے والی قطار میں ووگ جریدے کی ایڈیٹر ان چیف اینا ونٹور بھی اپنا مخصوص چشمہ پہنے ہوئے نظر آئیں۔
 

image
 ایک ماڈل سوئے ہوئے مصنوئی ’بے بی ڈریگن‘ کو ہاتھ میں اٹھائے ہوئے
 
image
 ایک اور ماڈل رنگ برنگا مصنوئی سانپ پکڑے ہوئے


مشیل جنوری 2005 سے گوچی فیشن ہاؤس کے ڈائریکٹر ہیں۔

’ہمارا کام سرجیکل کام ہے: آپریشن کی میز پر کاٹنا، دوبارہ بنانا اور تجربات کرنا۔‘
 

image
 کیٹ واک کے دوران دو ماڈل
 
image
 ایک ماڈل رنگا رنگ سکرٹ، جیکٹ اور ہیٹ پہنے اور دوسری پھولوں والا سکارف


اس فیشن شو میں مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تحریک لی گئی تھی جس میں سکھوں کی پگڑیاں، جنوبی امریکہ کے نمونے بھی شامل تھے۔

میلان فیشن ویک 26 جنوری تک جاری رہے گا۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Models were seen cradling replicas of their own heads on the Gucci catwalk, in one of Milan Fashion Week's most surreal shows. The fake heads were eerily accurate, down to the hairstyles and the expressions of those walking in the show. And the strangeness didn't end there - Gucci's creative director also sent models down the catwalk cradling baby dragons and snakes, and another had a third eye in the centre of her forehead.