چند تصاویر میں چھپی ماضی کی حیرت انگیز کہانیاں

دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں- حقیقت میں یہ ان تصاویر میں قید لمحات ایک مکمل کہانی بیان کر رہے ہوتے ہیں- آج کا آرٹیکل چند ایسی ہی تصاویر پر مبنی ہے جو اپنے اندر حیرت انگیز کہانیاں سموئے ہوئے ہیں-
 

The giant manta ray
یہ manta ray نامی دیو قامت آبی مخلوق 1938 میں Forrest Walker نے سمندر سے پکڑی تھی- اس کا وزن 1200 پونڈ تھا-

image


The first selfie
اگرچہ سیلفی نے مقبولیت کیمرے سے آراستہ اسمارٹ فونز کی آمد کے بعد حاصل کی لیکن اپنی تصویر خود کھینچنے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے شروع ہوچکا تھا- سب سے پہلی سیلفی 1839 میں Robert Cornelius نامی فوٹو گرافر نے اپنی کھینچی-

image


Montparnasse derailment
فرانس یہ عجیب و غریب حادثہ 22 اکتوبر 1895 کو تیز رفتاری کے باعث پیش آیا- یہ انجن 30 میٹر اسٹیشن کو پار کرتا ہوا ٹیرس کی 60 سینٹی میٹر کی موٹی دیوار کو توڑتا ہوا نیچے آ گرا- انجن کے ڈرائیور پر 50 فرینک جبکہ گارڈز پر 25 فرینک جرمانہ عائد کیا گیا-

image


First flight of the Wright Flyer
یہ دنیا کے سب سے پہلے جہاز کی پہلی پرواز ہے- 17 دسمبر 1903 کو کی گئی جہاز کی اس پرواز کا دورانیہ صرف 12 سیکنڈ تھا- یہ تصویر 1908 میں فوٹوگرافر John T. Daniels نے شائع کی-

image


Last photo taken of RMS Titanic
مشہورِ زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کی یہ آخری تصویر ہے جو اس کے ڈوبنے سے قبل کھینچی گئی تھی- یہ جہاز 15 اپریل 1912 کو ایک برفانی تودے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا- جہاز کی آخری تصویر 12 اپریل 1912 کو کھینچی گئی تھی-

image


Testing a bulletproof vest
1923 میں نیو یارک کی Protective Garment Corporation نے پولیس فورس کے لیے ہلکے وزن پہلی بلٹ پروف جیکٹ تیار کی- تصویر اسی جیکٹ کی صلاحیت کو جانچا جارہا ہے- صرف 10 فٹ کی دوری سے بلٹ پروف جیکٹ پہنے شخص پر گولی چلائی گئی-

image


A Frenchman gives Winston Churchill a light
ایک فرانسیسی شخص برطانوی پرائم منسٹر کا سگار جلا رہا ہے- یہ اس وقت کی بات ہے جب جرمن فوج کو شکست دی گئی اور چرچل 10 جون 1944 کو Cherbourg پہنچے

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Once upon a time, taking a photograph was an attempt to preserve a piece of the present for the future. Maybe it’s still the same today. But with the advent of cell phones equipped with a camera rivaling the SLRs of yesteryear and the resulting deluge of photographs, it is easy to get lost in the colorful world of images.