ہٹلر، امریکی صدور اور مہاراجاؤں کی ’گاڑیاں‘

انڈیا کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے رہائشی آصف وسیع کے پاس پرانے زمانے کی کاروں کے علاوہ سائیکل اور بائیک کے بھی کئی ماڈلز ہیں۔ پٹہ میں منیش شانڈلے نے کاریں جمع کرنے والے اس فنکار سے بات چیت کی۔
 

image
آصف وسیع کے پاس ہٹلر کی مرسڈیز بینز جیسی کار کا ماڈل بھی ہے۔
 
image
یہ ہیں سنہ 1938 کے بعد امریکی صدور کی الگ الگ کاروں کے ڈائیکاسٹ ماڈل۔ ڈائیکاسٹ ماڈل یعنی کسی چیز کا ایسا ہی ماڈل جو دیکھنے میں تو کھلونے جیسا ہوتا ہے مگر یہ محض کھلونا نہیں ہوتا۔ یہ ماڈل اصل چیز کے چھوٹے روپ ہوتے ہیں اور انہی باریکیوں سے مزید ہوتا ہے۔
 
image
1820 میں بنے پہلی سائیکل کا ماڈل۔ آصف وسیع کے پاس گزشتہ کئی ادوار کی سائیکلوں کے ماڈلز ہیں۔ ان ماڈل کو دیکھنے کے بعد سائیکلوں کی کہانی آسانی سے سمجھی جا سکتی ہے۔
 
image
دنیا کی پہلی چار پہیوں والی گاڑی۔
 
image
آصف کی اس کلیکشن کی بات کریں تو موٹر بائیکس میں ان کے پاس بی ایم ڈبلیو، ہارلے ڈیویسن، ڈکاٹی اور ہونڈا کے ماڈلز ہیں۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو کا وہ ماڈل بھی ہے جس کا استعمال اداکار عامر خان نے فلم سیریز ’دھوم‘ کی ایک فلم میں کیا تھا۔
 
image
1936 کا مرسیڈز کمپنی کا وہ ماڈل جسے کمپنی نے خاص طور پر اندور کے مہاراجہ یشونت راؤ ہولکر کے لیے بنایا تھا۔
 
image
آصف وسیع نے اپنی کلیکشن کے لیے تمام معلومات انٹرنیٹ سے حاصل کیں۔ 50 سالہ آصف کے پاس لگ بھگ 800 ایسے ماڈلز ہیں جن میں تقریباً 500 کاروں کے ماڈل اور 300 سائیکلوں اور بائیکس کے ماڈل ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Indian state Bihar Resident Asif Wasih is popular due to his unique possession of vintage cars models. Not just cars, but he also possess bike and bicycle models as well. Manish Shandlay spoke to the man with unique collection in Patna.