دوسرا سالانہ ادبی کنونشن

رائیٹر ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ہیومن رائیٹس کی جانب سے خانیوال شہر میں دوسرا سالانہ ادبی کنونشن۱۱ فروری بروز اتوار خانیوال بلدیہ ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جناب محترم سجاد جہانیہ صاحب ڈائیریکٹر ملتان آرٹس کونسل ملتان اور نامور شاعر جناب زاہد شمسی صاحب تھے جو تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر لاہور سے خانیوال آئے تھے اس کے علاوہ چیئرمین بلدیہ محترم جناب ڈاکٹر مجید آڈیا صاحب ،محترم جناب حاجی محمد یوسف صاحب نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس کے علاوہ تقریب میں معروف لکھاریوں،شاعروں اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعدا نے شرکت کی اس تقریب میں خواتین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو قابل تحسین بات ہے کسی ادبی تقریب میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد کسی معجزے سے کم نہیں ہے وہ بھی وسطی پنجاب کے ایک چھوٹے سے ضلع خانیوال میں حیرت سے کم نہیں لاہور ہمیشہ سے ہی ادب کی دولت سے مالا مال رہا ہے لیکن چھوٹے سے شہر میں ادب سے محبت کرنے والوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی ادب کے چاہنے والوں میں کمی نہیں آئی ۔پچھلے سال اس تنظیم نے ایک مقابلہ مضمون نویسی کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں ملک بھر سے خواتین و حضرات نے مقابلہ میں بھر پورحصہ لیا تھا اس مقابلہ میں لوگوں کی دلچسپی ثابت کرتی ہے کہ اگر لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ ایسے مقا بلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔مقابلہ مضمون نویسی میں پہلا انعام امامہ عبداﷲ نے حاصل کیا ،دوسرا انعام در صدف ایمان جب کہ تیسری پوزیشن میمونہ رحمت نے حاصل کی اس کے علاوہ خصوصی پوزیشنز عائشہ احمد ،ثمن تنویر ،سدرہ منیر،اسماء کنول،روزینہ طاہرہ اور طیبہ عنصر نے حاصل کیں۔

اس تقریب کا آغاز سلیم یوسف صاحب کی تلاوت قران پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول ﷺ محترم جناب شہزاد اسلم راجہ صاحب ن کو پڑھنے کا شرف حاصل ہوااس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا کمپیرنگ کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکٹری جناب شہزاد اسلم راجہ اور جناب سلیم یوسف صاحب نے بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیئے اس کے بعد مجھے ایک نظم پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا جسے وہاں موجود خواتین و حضرات نے بے حد پسند کیا کیونکہ یہ نظم مسلمانوں کے خلاف باطل چال سے متعلق تھی میری نظم پیش کرنے کے بعد معروف شاعر جناب جاوید اسلم صاحب کو سٹیج پر بلایا گیا جو شاعر کے علاوہ ایک مزاح نگار بھی ہیں جنہوں نے مختلف لطیفے سنا کر وہاں موجود حاضرین کے دل جیت لئے تقریب میں دور دور سے لوگ تشریف لائے جن میں جھنگ سے عبداﷲ نظامی صاحب،جناب مفتی کریم اورکزئی صاحب ،جناب ابن نیاز صاحب،جناب رشید احمد نعیم صاحب ،جناب حسیب عاشر صاحب،جناب بدر سعید صاحب،جناب مرزا یسین بیگ صاحب،جناب شہزاد اسلم راجہ صاحب،جناب ملک شہباز صاحب ،جناب مرزا حبیب صاحب،جناب شہزاد عاطر صاحب،جناب سمیع اﷲ خان صاحب،جناب اظہر اقبال مغل صاحب،جناب محمد ریاض پرنس صاحب،جناب محمد اجمل عباس صاحب،جناب امتیا ز علی اسد صاحب،جناب عبدالرؤف سمرا صاحب ، جناب محمد طارق سمرا صاحب،جناب چوہدری دلاور حسین صاحب،محترمہ رانی شفق صاحبہ،محترمہ رضیہ رحمان صاحبہ،جناب اشتیاق مہر صاحب،جناب محمد طاہر درانی صاحب،انجینئر مظہر خان صاحب،جناب جاوید اسلم صاحب اور میں ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور اس کے علاوہ بھی دوسرے معزز اور قابل احترام شخصیتوں نے شرکت کی ۔

ایسی تقریبات نہ صرف علم و ادب کی ترویج کا کام کرتی ہیں بلکہ ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع بھی ملتے ہیں آج کے دور میں لوگ کتاب سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں لیکن ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنا رشتہ کتاب سے بنا رکھا ہے اس تقریب میں نو آموز کالم نگاروں ،شاعروں ،تعلیم ،صحت اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے اس کامیاب تقریب کا سہرا اس کے مرکزی صدر جناب آفاق احمد صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ان کی کاوشوں سے ہی یہ تقریب منعقد ہو سکی ۔

تقریب میں مہمان خصوصی جناب سجاد جہانیہ صاحب اور محترم جناب زاہد شمسی صاحب نے بھی خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ادب کی ترقی و ترویج پر روشنی ڈالی ۔اس کے علاوہ جناب سعید بدر صاحب نے کالم نگاری پر ایک مکالمہ پیش کیا جسے سب نے پسند کیا اس کے بعد معروف لکھاری اور دل پسند شخصیت اور ہم سب کے پیارے دوست محترم جناب یسین مرزا بیگ صاحب نے خصوصی تقریر کی جس میں انہوں نے ادب سے اپنی والہانہ محبت اور اس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا آخر میں تما م دوستوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے اس میں مجھے بھی دو ایوارڈز سے نوازا گیا جس کے لئے میں تنظیم کی پوری ٹیم کا شکر گذار ہوں ۔تقریب کے اختتام پرتنظیم کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829056 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More