پاکستان میں کونسی ٹیکسی ایپ بہترین ہے؟

ٹیکسی ایپس جیسے کہ اوبر٬ کریم ٬ اے ٹیکسی یا پیکسی روزانہ کے مسافروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں- ہم میں سے اکثر افراد گاڑی کے مالک ہوں گے لیکن سب ہی ٹریفک کے اژدھام سے بھی بخوبی واقف ہیں- ہم یہاں اس وقت پاکستان میں موجود چند ٹیکسی سروسز کا آپس میں موازنہ کرنے جارہے ہیں-

پیکسی اور اے ٹیکسی سروسز تو ایک روایتی بزنس ماڈل ہیں جہاں آپ اپنی ذاتی گاڑی پر ایک برانڈ کا لوگو لگا کر پورے وقت ملازم ڈرائیور کے طور اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں جبکہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروسز ایک نئی کاروباری سوچ کی پیروی کرتی دکھائی دیتی ہیں- ان کمپنیوں میں ہر وہ شخص رجسٹرڈ ہو کر آسانی سے گاڑی چلا سکتا ہے جو اپنی گاڑی رکھتا ہو اور ڈرائیونگ جانتا ہو- ان گاڑیوں پر کسی برانڈ کا کوئی لوگو نہیں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کریم اور اوبر کے تحت چلنے والی ٹیکسیوں کی تعداد بھی بہت بڑی ہے-
 

UBER
یہ ایک عالمی برانڈ ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں- اوبر کی ٹیکسی سروس دنیا بھر کے متعدد ممالک میں موجود ہے- یہ ٹیکسی سروس پاکستان کے چند بڑے شہروں جیسے کہ کراچی٬ لاہور اور اسلام آباد میں موجود ہے- اوبر کا شمار بہترین ٹیکسی سروسز میں کیا جاتا ہے- یہ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی پہلی ایسی ٹیکسی سروسز میں سے ایک ہے جو اس وقت بہترین انداز میں اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہی ہیں-

اس ٹیکسی سروس کے ڈرائیور قابل اعتبار٬ پیشہ ور اور انتہائی مہذب ہیں جو کہ راستوں کی مکمل معلومات بھی رکھتے ہیں- آپ ان سے باآسانی ای میل کی مدد سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں- اوبر نے یہ سسٹم اپنے صارفین کو مشکلات سے بچانے کے لیے نافذ کر رکھا ہے تاکہ انہیں کسی رابطے کے لیے متعلقہ آفس کا رخ نہ کرنا پڑے اور وہ صرف ایک بٹن دبا کر رابطہ کرلیں- دیگر ٹیکسی سروسز کے مقابلے میں اوبر کے کرائے انتہائی کم ہیں- آپ صرف اپنے موبائل میں اوبر کی ایپ انسٹال کریں٬ اس میں اپنی منزل کے بارے میں معلومات درج کریں ٹیکسی 5 سے 10 منٹ کے اندر آپ کے دروازے پر موجود ہوگی- ٹیکسی بُک کرواتے ہی آپ کو ممکنہ کرایہ بھی بتا دیا جائے گا-

image


CAREEM
کریم ایک اور مقبول ترین ٹیکسی سروس ہے جو پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے- اوبر کی مانند کریم کی سروس بھی پاکستان کے چند بڑے شہروں کراچی٬ پشاور٬ اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں موجود ہے- مشرق وسطیٰ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد کریم کو پاکستان میں بھی متعارف کروایا گیا- کریم کی ایپ تخلیق کیے جانے سے قبل صارفین بکنگ کے لیے ویب سائٹ کا استعمال کیا کرتے تھے- کریم ٹیکسی سروس میں متعدد اقسام کی گاڑیاں موجود ہیں جن میں ٹویوٹا کرولا سے لے کر آلٹو تک مختلف درجہ بندیوں میں دستیاب ہیں- کریم کی تین کلاس ہیں جو کہ اکانومی٬ بزنس اور گو کے نام سے ہیں اور ہر کلاس کا کرایہ جدا ہے- اوبر کی مانند کریم ٹیکسی سروس میں بھی ڈرائیور ملازم بھی ہوسکتا ہے اور گاڑی کا مالک بھی- اس سروس کے چند ایک واقعات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن مجموعی اعتبار سے یہ ایک بہترین سروس ہے- البتہ ایک بڑا مسئلہ میپس کے حوالے سے دیکھنے میں آیا ہے جو بھرپور انداز سے ڈرائیور کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے- کریم اپنی سروس کی دیکھ بھال چونکہ پاکستان سے کر رہا ہے اس لیے شہر میں ان کے مختلف دفاتر بھی موجود ہیں- تاہم کریم کے کال سینٹر ایجنٹس آپ کے گاڑی بُک کروانے یا اسے منسوخ کروانے کی صورت میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے- کریم کی جانب سے اکثر بہترین پیشکش کی جاتی ہیں لیکن بعض اوقات یہ ان پیشکش میں دیے گئے کوڈ کریم کی ایپ پر قبول نہیں ہوتے-

کریم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں٬ سواری کے لیے گاڑی بُک کریں٬ 5 سے 10 منٹ میں یہ سواری آپ کے دروازے پر موجود ہوگی- آپ کا یہ تجربہ مختلف ہوسکتا ہے لیکن اس کا انحصار ڈرائیور پر ہے- تاہم جب ٹیکسی سروس کے ذریعے سفر کریں تو محتاط ضرور رہنا چاہیے-

image


A-TAXI BY ALBAYRAK
یہ ترکی سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہے اور اس نے پاکستان میں اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز لاہور سے کیا- لاہور میں 100 پیلی ٹیکسیاں لوگو کے ساتھ چلائی گئیں- آپ ان ٹیکسیوں کی خدمات روایتی ٹیکسی کی مانند یعنی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کی ‘Taxi 7X24’ نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی- تاہم فی الحال اس ایپ کے ساتھ چند مسائل ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس ٹیکسی سروس کو ان کے UAN نمبر کی مدد سے بُک کروائیں-

image


PAXI
اسے Pink Taxi بھی کہا جاتا ہے اور یہ ٹیکسی سروس صرف خواتین کے لیے ہے- یہ پاکستان میں خصوصی طور پر خواتین کے لیے چلائی جانے والی پہلی ٹیکسی سروس ہے- خواتین اس ٹیکسی سروس کی خدمات ایپ کے ذریعے٬ کال کر کے اور سڑک پر صرف اشارے سے بھی حاصل کرسکتی ہیں- اس منفرد ٹیکسی سروس کے ذریعے صرف خواتین ہی سفر کرسکتی ہیں جبکہ ان ٹیکسی کی ڈرائیور بھی صرف خواتین ہی ہوتی ہیں تاکہ خواتین محفوظ رہیں- کسی مرد کو نہ چلانے کی اجازت ہے اور نہ ہی اس میں سفر کرنے کی- اس ٹیکسی سروس کا بنیادی مقصد خواتین مسافروں کو محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کو ہراساں کیے جانے والے واقعات کا خاتمہ کرنا ہے-

image


METRO CAB
میٹرو کیب پاکستان کی پرانی ٹیکسی سروسز میں سے ایک ہے جو کہ کافی دیر بعد ایپ سسٹم سے منسلک ہوئی ہے- آپ کو میٹرو کیب کی ایپ پر رجسٹر ہونے کی ضرورت نہیں آپ صرف ایپ میں اپنی درخواست داخل کریں اور انتظار کریں- ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ ایپ کا سہارا لینے کے بجائے اسے فون کر کے بُک کروائیں- تاہم اس ٹیکسی سروس کے کرائے کچھ زیادہ ہیں اس لیے اس کے مقابلے میں کریم یا اوبر ٹیکسی سروس کا انتخاب کرنا کم خرچ ثابت ہوگا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Taxi apps such as Uber, Careem, A-Taxi, Paxi has been nothing less than a blessing for daily commuters. Many of us do own a car but traffic is pretty wild out there. We are going to compare the five cab service available currently.