معروف اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے

 

پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی واجد دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور وہ 25 سال تک ریڈیو سے منسلک رہے-
 


قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد مشہور اور کامیاب ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور اس کے علاوہ انہوں نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

قاضی واجد نے خدا کی بستی میں راجا کا کردار ایسا نبھایا کہ ہمیشہ یاد رہے گا جبکہ تنہا تنہا، دوراہا، سوتیلی، ہوائیں ، مرزا غالب بند روڈ پر، کنارہ مل گیا ہوتا، تعلیم بالغاں ، دھوپ کنارے ، آنگن ٹیڑھا، مہندی قاضی واجد کی یادگار سیریلیز رہیں ۔

قاضی واجد نے ابتدائی تعلیم لاہور سے ہی مکمل کی جبکہ 1956 میں ریڈیو انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ بعد ازاں ٹیلی وژن انڈسٹری سے منسلک ہوگئے۔
 


پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات پر حکومت کی جانب سے 1988 میں قاضی واجد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

قاضی واجد کو ان کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں اعتراف کمال بھی ملا ، قاضی واجد کے انتقال پر ٹی وی اور فلمی کی انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
11 Feb, 2018 Total Views: 1575 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Veteran actor Qazi Wajid passed away in Karachi on Sunday.The 87-year-old actor was admitted to the hospital with complaints of heart palpitations late last night.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB