دودھ کا دودھ شرم سے پانی پانی

مشہور مہاورہ ہے کہ کسی بات کی اصلیت کا پتہ چلنا کہ
"دودھ کا دودھ پانی کا پانی "
ہو جائے جو آج کل معزز عدالت دودھ ہی کا کرنے جا رہی ہے کہ کیا کیا ملاوٹیں اس میں ہو رہی ہیں اور پہلے تو صرف پانی ملایا جاتا تھا جس سے قوم پہلے ہی شرم سے پانی پانی تھی اور ملاوٹ کرنے والوں کا سر شرم سے جھکنے کے بجاے عوام کا دھڑ مہنگای سے جُھک رہا ہے اور غلط دودھ سے شکم دُکھ رہا ہے اور ان کا دودھ بِک رہا ہے اور سب کو دِکھ رہا ہے لیکن میڈیا کو نہیں دِکھ رہا ہے سواے چند اینکرز کے مگر باقی سب تو سیاست کا دودھ کادودھ اور پانی کا پانی کرنے میں مصروف ہیں اور پھر بھی وہ چلو بھر پانی میں ڈوب نہیں مر رہے اور پانی سر سے اونچا ہو رہا ہے اور حکومت کہ رہی ہے

میں ڈوب رہی ہوں ابھی ڈوبی تونہیں ہوں

اور دودھ بیچنے والوں کا ضمیر گھوڑے بیچ کر سونے کے بجاے دودھ بیچ کر سو رہا ہے
پانی کی حد تک تو ٹھیک تھا اب تو بڑی کمپنیاں نہ جانے کیا کیا ملا رہی ہیں اور شائد کپڑے دھونے کا پاوڈر اور یوریا کھاد بھی شامل ہے خاص طور پر ڈبے والے اور ٹیٹرا پیک میں ان نقصانات کو محفوظ کیا ہوا ہے دودھ کو محفوظ کرنے کے نام پر جو کہ دودھ ہے ہی نہیں

ہم بھی تو اصلی دودھ پینے پر راضی نہیں اور ہمارا شوق بھی تو دیکھیں کہ سب معلوم ہونے کے باوجود پی رہے ہیں اور اس طرح پی رہے ہیں کہ

ساقی کی ہر نگاہ پہ بل کھا کے پی گیا
لہروں سے کھیلتا ہوا لہرا کے پی گیا
اے رحمت تمام میری ہر خطا معاف
میں انتہاے شوق میں گھبرا کے پی گیا

مجھے اُن کے کمانے پر اعتراض نہیں بس وہ ڈبہ پر لکھ دیں "یہ سفید کیمیائ لزت مضر صحت ہے "پھر بیچیں خوب دبا کے جیسے سگرٹ والے لکھتے ہیں

وہ تو اُلٹا یہ لکھتے ہیں کہ اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں چاہے انتڑیاں کمزور ہو جایں اور عوام کی ہڈیاں چٹخا رہے ہیں اور اس پر ڈاکٹر حضرات کی مجرمانہ خاموشی بھی سمجھ سے باہر ہے اور کچھ اچھے ڈاکٹر سے میں نے پوچھا تو وہ بھی کنفیوزڈ نظر آئے -

میں دودھ بنانے والوں کی نیت پر شک نہیں کر رہا شائد ان کا مقصد ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور یوریا ملانے سے یہ ہو کہ مدت پوری ہونے سے پہلے اگر کوی پی نہ پاے تو کپڑے دھو لے یا باغ میں ڈال لے اور کھیلنا ہے تو عوام کی صحت سے نہ کھیلیں بلکہ سرفراز سے بلہ بول لے لیں
اب کس پر بھروسہ کیا جاے اور کس پر نہ کیا جاے
پتہ نہیں کن کن چیزوں میں ملاوٹ ہو رہی ہے کم از کم دواوں اور کھانے پینے کی چیزوں کو تو چھوڑ دیتے

"ولا تبخسوا الناس أشياءهم ولا تعثوا في الأرض مفسدين"

اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور سر زمین میں فساد مت مچایا کرو -

ن سے نعمان صدیقی
About the Author: ن سے نعمان صدیقی Read More Articles by ن سے نعمان صدیقی: 28 Articles with 24316 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.