چائنیز سالٹ کے خطرناک اثرات٬ تصور بھی ناممکن

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں چائنیز کھانے بہت بڑے پیمانے پر استعمال اور پسند کیے جاتے ہیں- اگر ہم انہیں ریسٹورنٹس میں جا کر نہ بھی کھائیں تو گھر پر ضرور آسانی کے ساتھ تیار کرتے ہیں- تاہم ہر چائنیز کھانے کی تیاری کے دوران ایک چیز جو ضرور اس میں شامل کی جاتی ہے اور وہ ہے چائنیز سالٹ جو کہ انتہائی خطرناک ہے- چائنیز سالٹ کو چائنیز نمک یا اجینو موتو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- بدقسمتی سے یہ سالٹ جتنا کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے اس سے زیادہ صحت کو نقصان پہنچاتا ہے- ماہرین کے نزدیک یہ ایک خاموش قاتل ہے- حیران کن طور پر چائنیز سالٹ کے مضر اثرات ہونے کے باوجود FDA نے اسے محفوظ قرار دیا ہے- جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے بہت تھوڑی مقدار میں کبھی کبھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کو کئی خطرناک مسائل کا شکار بنا سکتا ہے- وہ خطرناک مسائل کونسے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں!
 

image

حاملہ خواتین
چائنیز سالٹ کا استعمال حاملہ خواتین کے نہ صرف بلڈ پریشر کو ہائی کر سکتا ہے بلکہ بچے کو ملنی والی غذا کے عمل میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ بچے کے مدافعتی نظام پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے-

image


مائیگرین
چائنیز سالٹ کے استعمال سے آپ کو شدید سر درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر آپ اس کا استعمال مسلسل کرتے رہیں گے تو اس سر درد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے- یہ ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے جس کے ساتھ مریض کو متلی اور قے کی شکایت بھی پیدا ہوجاتی ہے-

image


دل کے مسائل
چائنیز سالٹ اس حد تک مضرِ صحت ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کو سینے کے درد٬ ہارٹ اٹیک اور دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کی شکایت بھی پیدا ہوجاتی ہے-

image


دمہ
اگر آپ کو الرجی ہے اور پھر بھی آپ چائنیز سالٹ سے بنی اشیاﺀ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دمہ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے- تاہم اجینو موتو اور دمہ کے آپس میں تعلق کے حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے-

image


اعصابی خرابیاں
اس چائنیز سالٹ کے استعمال کے نتیجے میں انسان کے اعصاب کے اردگرد ایک عدم اطمینان یا کچھاؤ بھی پیدا ہونے لگتا ہے- اور یہ سب چہرے اور گردن میں سنسناہٹ اور پارکنسن جیسی خطرناک بیماری کے لاحق ہونے کا سبب بن سکتا ہے-

image

دیگر مسائل
اس کے علاوہ بھی چائنیز سالٹ کے استعمال سے آپ کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جن میں نیند کی بیماری٬ وزن میں غیرمعمولی اضافہ اور ہائپر ٹینشن شامل ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

It is no secret that Chinese food is rather popular among the masses in Pakistan. If we are not eating in a Chinese restaurant, we are making Chinese dishes in the comfort of our homes. One of the main ingredients of every Chinese dish and various fast food items is the food enhancer called Chinese salt (Ajinomoto). The other name of Ajinomoto is Monosodium Glutamate (MSG). Unfortunately, the ingredient does a lot more than just enhance taste and most of it affects us negatively.