چند جانوروں کی منفرد نیند اور حیران کن وجوہات

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ کیا جانور بھی انسانوں کی طرح سوتے ہیں؟ تو یقیناً پہلے آپ سوال پر شک کا اظہار کریں گے اور اس کے بعد آپ جواب میں اس بات کا انکار کریں گے کہ جی نہیں جانور انسانوں کی مانند نہیں سوتے- جی باں بالکل ٹھیک چند جانور انسانوں کی طرح سوتے بھی ہیں لیکن زیادہ تر جانوروں کے سونے کی عادات یا طریقہ انتہائی منفرد اور حیرت انگیز ہوتا ہے اور اس کی کوئی نہ وجہ بھی ہوتی ہے- آج ہم چند ایسے ہی جانوروں کی منفرد نیند اور اس کی وجوہات پر بات کریں گے-
 

image
ڈولفن اور وہیل مچھلیاں صرف آدھے دماغ سے سوتی ہیں جبکہ باقی نصف دماغ نیند میں بھی فعال ہوتا ہے- یہ خاصیت ان مچھلیوں کو گہری نیند میں جانے سے بچاتی ہے-
 
image
چمگاڈر روزانہ 20 گھنٹے تک سوتے ہیں اور یہ الٹے لٹک کے بھی سو سکتے ہیں اور کیونکہ یہ ان کے لیے زیادہ آسان اور آرام دہ ہوتا ہے- درحقیقت اس کی بنیادی وجہ چمگادڑوں کے پروں کا کمزور ہونا ہے-
 
image
چند جانور جیسے کہ چوہے 6 ماہ تک سو سکتے ہیں- دراصل اس کیفیت کو عارضی موت یا hibernation کہا جاتا ہے- ایسا شدید سردی اور ناکافی خوراک کے باوجود زندہ رہنے کے لیے ہوتا ہے-
 
image
چند جانوروں پر عارضی نیند یا موت موسمِ سرما میں جبکہ بعض جانوروں پر موسمِ گرما میں طاری ہوتی ہے-گرم موسم میں سونے والے جانوروں پر یہ نیند گرمی سے بچاؤ کے لیے طاری ہوتی ہے اور اسے estivation کہا جاتا ہے-
 
image
صحراؤں میں پائے جانے والے گھونگھے سالوں تک سو سکتے ہیں- مصر کے ایک صحرا سے ملنے والے گھونگھے کو مردہ سمجھ کر میوزیم میں رکھ دیا گیا لیکن وہ چار سال بعد جاگ اٹھا اور اس نے رینگنا شروع کردیا-
 
image
مینڈک پر عارضی نیند انتہائی شدید نوعیت کی طاری ہوتی ہے٬ یہاں تک ان کا جسم منجمد ہوجاتا ہے اور پھیپھڑے بھی سانس لینا بند کردیتے ہیں-
 
image
زرافے بغیر سوئے کئی ہفتوں تک چل سکتے ہیں- سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زرافہ چونکہ ایک بڑا اور سست جانور ہے اس لیے یہ نہ سونے کی بدولت اپنے شکاریوں پر نظر رکھ سکتا ہے- اوسطاً زرافے دن بھر میں صرف 20 منٹ سوتے ہیں-
 
image
ایسے جانور جو عارضی موت سے واپس آتے ہیں ان پر پھر بھی نیند سے محرومی کی علامات واضح دکھائی دیتی ہیں- یہاں تک کہ عارضی نیند سے جاگنے کے باوجود یہ اگلے چند دنوں تک سوتے جاگتے رہتے ہیں-
 
image
چمپینزی اور گوریلے کی سونے کی عادت انسانوں سے ملتی جلتی ہے- انہیں بھی سونے کے لیے بستر٬ محفوظ اور کیڑوں سے پاک جگہ درکار ہوتی ہے-
 
image
اکثر پرندے شاخوں پر بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں- یہ انتہائی آسانی کے ساتھ اپنے پنجوں سے شاخ کو جکڑ لیتے ہیں اور اسی پر بیٹھی حالت میں سوئے رہتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered whether animals sleep like us? Well, as you may suspect the answer is a resounding no! Okay, some do, but for the most part animals are quite unique in their sleeping habits. From birds and whales to frogs and rodents these are some Weird Ways Animals Sleep!