ہواوے - کامیابی کا سفر

img


یقیناً ہواوے اس وقت اسمارٹ فون کی دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا برانڈ بن چکا ہے- لیکن اس سب کی شروعات کیسے ہوئی؟ اس اہم سوال کا جواب جاننے کے لیے ہمیں ہواوے کمپنی کی ابتداﺀ سے لے کر اس کے اب تک کے اقدامات پر ایک تفصیلی نگاہ ڈالنا ہوگی-

ہواوے ایک چینی کمپنی ہے جو کہ اپنی ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکنگ کے آلات کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے- ہواوے نے یہ مقام تین دہائیوں کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تیار کردہ اپنی مصنوعات کی فروخت کو سالانہ 75 بلین ڈالر تک بڑھا کر حاصل کیا- ابتداﺀ میں کمپنی نے اپنے کاروبار کی شروعات فون سوئچز کی تیاری سے کی لیکن بعد میں اس دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ٹیبلٹ٬ فکسڈ براڈ بینڈ نیٹ ورکس کی تیاری اور ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات بھی فراہم کرنا شروع کردیں- ہواوے نے اسمارٹ فون کے کاروبار میں سال 2010 کے اختتام پر قدم رکھا لیکن انتہائی مختصر وقت میں یہ کمپنی اس شعبے میں بھی دنیا پر اپنے گہرے اثرات مرتب کرنے میں کامیاب ہوگئی- اس وقت ہواوے کمپنی کے دنیا کے 170 ممالک میں موجود 1 لاکھ 80 ہزار ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں- ہواوے دنیا بھر میں 20 فیصد مارکیٹ شئیر کے ساتھ ایپل اور سام سنگ کے بعد دنیا کا تیسرا سے بڑا موبائل فون تیار کرنے والا برانڈ ہے-

Huawei – ایک ٹیکنالوجی برانڈ

img


دنیا ہواوے کو صرف موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر جانتی ہے لیکن یہ برانڈ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے- یہ کمپنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں اپنی بےپناہ کاوشوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی مختلف مصنوعات پر کام کرتی رہی ہے-

ہواوے ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی کئی ایجادات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جس میں وائر لیس موڈیم٬ موبائل وائی فائی کے لیے استعمال ہونے والی وائر لیس راؤٹرز٬ وائر لیس گیٹ وے٬ فکسڈ وائر لیس ٹرمینل٬ یو ایس بی موڈیم٬ ویڈیو مصنوعات٬ ہینڈ سیٹ اور سیٹ ٹاپ باکسز شامل ہیں-

img


دیگر مختلف مصنوعات جیسے کہ ٹیبلٹ٬ ہواوے اسمارٹ واچ اور IDEOS اسمارٹ فون کے ساتھ ہواوے برانڈ کا نام وابستہ ہے- ہواوے کی موجودہ شہرت یافتہ ڈیوائسز میں Mate 10, Huawei Mate 10 Porsche Design, Huawei P10,Huawei P10 Plus, Huawei P9 Lite, Huawei Mate 8 اور Huawei Union شامل ہیں-

img


ہواوے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اسمارٹ فون تیار کرنے والا دنیا کا ایسا واحد برانڈ ہے جو اپنے اسمارٹ فون میں ‘Kirin chipset’ استعمال کررہا ہے- اور یہ ‘Kirin chipset’ بھی ہواوے اپنی ہی ایک اور کمپنی HiSilicon میں تیار کررہا ہے-

یہ چپ سیٹ سنگل چپ پروسیسر (AP) اور کمیونیکیشن پروسیسر (Modem) سے آراستہ اور یہ موبائل فون کی کارکردگی پر حیران کن اثرات مرتب کرتے ہوئے اسے انتہائی تیز رفتار بنا دیتا ہے-

Kirin 970 – ہواوے کا پہلا موبائل AI کمپیوٹنگ پلیٹ فارم
ہواوے کے سی ای او مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنے NPU, Kirin 970 کے ذریعے ایک انقلاب برپا کرنے والے ہیں- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ چپ سیٹ انتہائی طاقتور اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہواوے کے موبائل فون کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں-

Kirin 970 ایک ایسا چپ سیٹ ہے جو کہ 12-core GPU کے حامل 10 ملی میٹر process sports an Octa core processor سے آراستہ ہے جسے TSMC نے تیار کیا ہے-

صرف ایک اسکوائر ملی میٹر کے سائز کے حامل chipset Kirin 970 میں 5.5 بلین ٹرانزسٹر نصب ہیں اور یہ چپ سیٹ تمام سرگرمیاں انتہائی کم پاور کے ساتھ بھرپور طریقے سے سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے-

Smart CPU Allocation
ہواوے کا اسمارٹ سسٹم ایپس کے استعمال کے مطابق ان کے درمیان رفتار تقسیم کرتا ہے- زیادہ استعمال ہونے والی ایپس کو زیادہ طاقت فراہم کی جاتی ہے جبکہ کم استعمال ہونے والی ایپس کو کم-

AI Vision Engine: AI Camera

img


اپنے اسمارٹ کیمروں کے ذریعے بھی ہواوے نے صارفین کے دل جیت رکھے ہیں- ان کیمروں میں جدید Leica SUMMILUX –H لینس نصب ہیں وہ بھی دوہرے rear sensors کی خصوصیت کے ساتھ-ہواوے کا معیاری ہارڈوئیر اور جدید سافٹ وئیر ایک بہترین تصویر کھینچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- ہواوے میں موجود EMUI 8.0 Vision Engine کیمرے کے لیے رنگ٬ روشنی اور زوم کا تجزیہ کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے-

ہواوے کا کیمرہ اشیاﺀ کی پہچان کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے- مثال کے طور پر اگر آپ Huawei Mate 10 یا پھر Huawei Mate 10 Pro کے ذریعے کتے٬ پھول یا کسی انسان یا پھر کسی نظارے کی تصویر کھینچ رہے ہیں تو اس کا کیمرہ خودکار طریقے سے 13 مختلف نظاروں اور چیزوں کو پہچان لے گا-

قصہِ مختصر
ہواوے نے ترقی کی اس جنگ میں اسمارٹ فون کی جدت طرازی کی حکمت عملی کے ذریعے فتح حاصل کی- ہواوے کے نئے اسمارٹ فون Huawei Mate 10 اور Huawei Mate 10 Pro مصنوعی ذہانت کی نمائندگی بہترین انداز میں کرتے دکھائی دیتے ہیں- یہ جدید پروسیسر اور Kirin chipset سے آراستہ ہیں جس کی بدولت تمام سرگرمیاں انتہائی کم توانائی کے ساتھ سرانجام دینا بھی ممکن ہے- ہواوے کے استعمال میں آپ کو کسی قسم کی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-
Total Views: 3531

Reviews & Comments