دور حاضر کے ممتاز قلمکار جناب اختر سردار چوہدری کی کتاب پاکستان سے دُنیا تک

حال ہی میں ممتاز قلمکار جناب اختر سردار چوہدری کی کتاب پاکستان سے دُنیا تک شائع ہوئی ہے۔ کتاب کے نام سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چوہدری صاحب نے دُنیا بھر کے متعلق اہم باتیں اِ س کتاب کی زینت ہیں۔چوہدری صاحب جیسے تخلیق کار ہمارے معاشرئے کے لیے ایک بہت بری نعمت ہیں۔

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو پہلی ہی نظر میں دل میں گھر کر جاتی ہیں۔ راقم ہمیشہ سے دانشوروں ،قلم کاروں کا مداح ہے۔ اِس لیے جو بھی اُردو زبان میں اس وقت لوگ لکھ رہے ہیں اُن کو راقم اپنے سر کا تاج سمجھتا ہے کیونکہ موجودہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیلاب نے لکھنے پڑھنے والے لوگوں کی تعداد کو کم کردیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ نہم جماعت کا بچہ نسیم حجازی اشتیاق احمد اسلم راہی کے تاریخی ناولوں کا پرستار تھا اسی طرح ابن صفی ، محی الدین نواب، طارق اسماعیل ساگر، رضیہ بٹ، مظہر کلیم کی لکھی ہوئی کہانیوں اور ناولوں نے نوجوان نسل سمیت ہر عمر کے طبقے کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا۔ یوں نصابی کُتب کے ساتھ ساتھ اُردو ادب سے بھی شناسائی اور اپنی قومی زبان میں لٹریچر پڑھا جانا ایک بہت ہی صحت مندانہ اقدام تھا لیکن انٹرنیٹ، موبائل فون فیس بُک کی بدولت مصروفیت کے اور لوازمات ہونے کی وجہ سے پڑھنے کی عادت کم ہوتی چلی گئی۔امید واثق ہے قوم ایک دن فیس بُک کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ناول ،کہانیوں اور کالموں کی طرف پھر لوٹے گی۔ اِس مضمون کی یہ ساری تمہید میں نے جناب اختر سردار چوہدری صاحب جو کہ ایک معروف قلم کار ہیں کو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لیے باندھی ہے۔ جناب اختر سردار چوہدری نے ایک بہت اچھا ٹرینڈ جو شروع کیا ہے جس سے پوری قوم کو حالات حاضرہ اور اہم واقعات سے آگاہی کے حوالے سے بھرپور مواد پڑھنے کے لیے تازہ ترین وقتاً فوقتاً میسر آتا ہے۔ جناب چوہدری صاحب نے مختلف عالمی و قومی ایام کی مناسبت سے مضامین لکھنے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اِس سے ایک تو اہم عالمی دنوں کی یاد تازہ ہوتی ہے ساتھ ہی اُس دن کی اہمیت کے حوالے سے بھر پور مواد اختر سردار چوہدری صاحب کے مضامین کی زینت بنتا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے مجھے عالمی دنوں کا پتہ بھی جناب اختر سردار صاحب کے مضامین کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یوں جناب اختر سردار چودری صاحب نے قومی زبان اُردو میں ایسا مواد پیش کرکے بہت بڑی خدمت کی ہے۔ موثر انداز میں لکھے گئے مضامین یقینی طور پر ہمیشہ کے لیے ایک دستاویز کی حثیت رکھتے ہیں اِس لیے جناب اختر سردار چوہدری صاحب کے قلم سے لکھے ہوئے الفاظ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوگئے ہیں اور اِن الفاظ کی اہمیت ہرآنے والے دور میں ہر عمر کے قاری کے لیے دو چند ہے۔ راقم کو یہ افتخار حاصل ہے کہ جناب اختر سردار چوہدری سے نیازی مندی کا تعلق قائم ہے اور اِن سے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ فون پر بھی رابطہ رہتا ہے ۔ یوں اِن کی شخصیت موٹیویشن کا محرک ہے۔ چوہدری صاحب کے لکھے ہوئے مضامین کمال کے ہوتے ہیں اور تحقیقی مواد ہونے کی بنا پر اِن کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ جناب اختر سردار چوہدری کو بہت سے ادبی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ انتہائی مرنجاں مرنج شخصیت اور نبی پاک ﷺ کے عاشق جناب اختر سردار چوہدری چونکہ ایک بزنس مین ہیں اور لکھنے کا کام اُن کا شوق کی وجہ سے ہے۔ اِس لیے وہ روایتی دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔ جس طرح کے ملامت پیشہ صحافیوں کا استحصال اخبار مالکان کرتے ہیں۔ یوں جناب سردار چوہدری کا قلم کلمہ حق کہنے کے حوالے سے آزاد ہے اور کسی طرح کے بھی دُباؤ کے بغیر لکھنا جناب اختر سردار چوہدری کا وصف ہے۔اِن کی تحریروں میں ایک طرف طرف تو علم کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہوتا ہے تو دوسری طرف قاری کے ذہن پر سوار ہو کر چوہدری صاحب کا قلم مختلف انداز میں واقعات بیان کر رہا ہوتا ہے۔ انسانی جبلت کو سمجھتے ہوئے اور معاشی و معاشرتی مسائل کے حل کے لیے اِن کے مضامین معاشرئے میں نفوس پزیری کے حامل افراد کے لیے مشعل رہا ہیں ، مجھے اپنی کم مائیگی کا احساس ہے لیکن سچی بات ہے کہ اختر سردار چوہدری کے لکے ہوئے مضامین سے راقم کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ اختر سردار چوہدری اپنے عہد شباب میں ہی اتنے زبردست لکھاری بن چکے ہیں کہ اِن کا قلم آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے روشنیاں بکھیر رہا ہے۔ اﷲ پاک اختر سردار چوہدری کو سدا سلامت رکھے۔آمین

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 382930 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More